میڈیا کے بغیر میرا سیاسی وجود کچھ بھی نہیں: ملک احمد خان
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT
اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان—فائل فوٹو
اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کا کہنا ہے کہ میڈیا کے بغیر میرا سیاسی وجود کچھ بھی نہیں۔
لاہور میں میڈیا ہال کے افتتاح کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئین میں صحافیوں اور میڈیا کا بنیادی حق تسلیم کیا گیا ہے۔
ملک محمد احمد خان کا کہنا ہے کہ اسمبلی جمہوریت کی علمبردار ہے، اسمبلی صحافیوں کے حقوق کی پاسداری کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کا کہنا ہے کہ سیاست اور جرائم میں فرق کرنا چاہیے۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ پنجاب اسمبلی او آئی سی سمٹ کی میزبانی کر چکی ہے، اسمبلی اب جنوب مشرقی ایشیاء کی ریجینل سی پی اے کانفرنس کرنے جا رہی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ ایک دوسرے کا گریبان کھینچنے کے بجائے عوامی مسائل کا حل ڈھونڈنا ہے، مقبولیت کی اہمیت ضرور ہے لیکن ہمیں اپنی ذمے داری بھی نبھانی چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سی پی اے کانفرنس میں خطے کے مسائل پر بات کرنے جا رہے ہیں، میں چاہتا ہوں کہ دہشت گردی کے عفریت سے جان چھوٹ جائے۔
ملک محمد احمد خان کا یہ بھی کہنا ہے کہ میں چاہتا ہوں کہ بھارت کے ساتھ تعلقات معمول پر آئیں اور تجارت شروع ہو۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ملک محمد احمد خان کا اسپیکر پنجاب اسمبلی کا کہنا ہے کہ
پڑھیں:
خالد مقبول صدیقی کا اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی کیلئے پنجاب اسمبلی کی حمایت کا اعلان
لاہور (خصوصی نامہ نگار) وفاقی وزیر تعلیم خالد مقبول صدیقی نے مقامی حکومتوں کے ڈھانچے کو آئینی حیثیت دینے اور اختیارات کو نچلی سطح تک منتقل کرنے کے لئے پنجاب اسمبلی کی قرارداد کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ حقیقی جمہوریت اسی وقت مضبوط ہوتی ہے جب عوام کو بنیادی سہولیات اور اختیارات ان کی اپنی سطح پر دستیاب ہوں۔ وفاقی وزیر تعلیم خالد مقبول صدیقی نے پنجاب اسمبلی کا دورہ کیا۔ سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے صوبائی وزراء اور اراکین اسمبلی کے ہمراہ ان کا استقبال کیا۔ ملاقات میں پنجاب اسمبلی کی جانب سے وفاقی حکومت کو بھجوائی گئی مقامی حکومتوں کے نظام سے متعلق قرارداد پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا کہ پنجاب اسمبلی کی منظور شدہ قرارداد اب پارلیمنٹ کی منظوری کی متقاضی ہے تاکہ ضلعی، تحصیل اور یونین کونسل کی سطح پر بااختیار مقامی حکومتیں قائم کی جا سکیں۔ وفد میں مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق سمیت اراکین اسمبلی احمد اقبال، راجہ شوکت بھٹی، افتخار احمد چھچر اور طارق گل بھی شامل تھے۔