سینئر ججوں کو نظرانداز کرکے جونیئر کی تعیناتی نظام انصاف پر اثرانداز ہونے کی کوشش ہے، بیرسٹر سیف
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT
اپنے ایک بیان میں حکومت خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں حالیہ تبادلوں کی شدید مذمت کرتے ہیں، اس فیصلے کے خلاف وکلاء برادری کے ساتھ کھڑے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے سینئر ججز کو نظرانداز کرکے جونیئر ججز کی تعیناتی انصاف کے نظام پر اثرانداز ہونے کی کوشش قرار دے دی۔ اپنے ایک بیان میں حکومت خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں حالیہ تبادلوں کی شدید مذمت کرتے ہیں، اس فیصلے کے خلاف وکلاء برادری کے ساتھ کھڑے ہیں۔ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ ججز کے تبادلے نظامِ انصاف کو مفلوج کرنے کے مترادف ہیں، سینئر ججز کو نظرانداز کرکے جونیئر ججز کی تعیناتی انصاف کے نظام پر اثرانداز ہونے کی کوشش ہے، ملک پر دہائیوں سے مسلط سیاسی اشرافیہ عدلیہ کی آزادی سلب کرنے کے درپے ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی اشرافیہ عدالتوں کو بھی سیاست کا اکھاڑا بنا رہی ہے، جعلی حکومت کے غیر قانونی فیصلوں کے خلاف وکلا، صحافی اور سیاستدان سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: نے کہا کہ
پڑھیں:
سندھ جاب پورٹل پر جونیئر کلرکس کی آسامیوں کا پہلا اشتہار جاری
کراچی:سندھ جاب پورٹل پر جونیئر کلرکس کی ملازمتوں کا پہلا اشتہار جاری کردیا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے صوبے کے نوجوانوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ روزگار کے اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے پورٹل پر اپلائی کریں۔
ترجمان کے مطابق جاب پورٹل پر نہ صرف ملازمتوں کی تفصیلات جاری کی گئی ہیں بلکہ درخواست دینے کا مکمل طریقہ کار بھی بتایا گیا ہے تاکہ امیدوار باآسانی آن لائن درخواست جمع کروا سکیں۔
ذرائع کے مطابق سندھ حکومت کا مقصد شفاف اور میرٹ پر مبنی بھرتیوں کو یقینی بنانا ہے۔