عمران خان کا کوئی خط نہیں ملا اور اسٹیبلشمنٹ کو اسے وصول کرنے کا رتی بھر بھی شوق نہیں،سیکیورٹی ذرائع
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT
اسلام آباد:
سیکیورٹی ذرائع نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے آرمی چیف کو کوئی خط موصول نہیں ہوا اور اسے وصول کرنے کا رتی بھر بھی شوق نہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق دو روز قبل عمران خان نے اپنے بیان میں آرمی چیف کو خط لکھنے کا دعویٰ کیا تھا تاہم سیکیورٹی ذرائع نے اس بات کو بے بنیاد قرار دے دیا۔
یہ پڑھیں : عمران خان کا آرمی چیف کو خط
سیکیورٹی ذرائع نے بانی پی ٹی آئی کی جانب سے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو ایک نامعلوم خط لکھنے کے معاملے کو تحریک انصاف نے ایک اور ناکام ڈرامہ قرار دیا۔
یہ بھی پڑھیں : عمران خان کے خط پر آرمی چیف کے ردعمل کا خیرمقدم کریں گے، بیرسٹر گوہر
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق اول تو اس طرح کا کوئی خط ملا ہی نہیں اور اگر ایسا کوئی خط ہے بھی تو اسٹیبلشمنٹ کو اُسے وصول کرنے کا رتی بھر بھی شوق نہیں کیونکہ اسٹیبلشمنٹ پہلے ہی یہ بات واضح طور پر بتاچکی ہے کہ اگر کسی بھی معاملے پر بات کرنی ہے تو سیاست دانوں سے کی جائے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سیکیورٹی ذرائع کوئی خط
پڑھیں:
حماد اظہر نے آخر کارگھٹنے ٹیک دئیے ،سرنڈر کرنے کافیصلہ
لاہور(نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پنجاب کے صدر حماد اظہر نے عدالت کے سامنے رضاکارانہ سرنڈر کرنے اور ضمانت کی درخواست دائر کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق حماد اظہر نے قریبی رفقاء اور وکلاء سے تفصیلی مشاورت مکمل کر لی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وفاقی وزیر حماد اظہر نے وکلاء ٹیم کو فوری طور پر طلب کیا اور ممکنہ قانونی لائحہ عمل پر غور کیا۔ انہوں نے یہ فیصلہ بھی کر لیا ہے کہ ضمانت نہ ملنے کی صورت میں گرفتاری دے کر جیل چلے جائیں گے۔
یاد رہے کہ حماد اظہر تقریباً دو سال سےروپوش تھے اور حال ہی میں اپنے والد، سینئر سیاستدان اور سابق گورنر پنجاب میاں اظہر کی وفات پر منظرِ عام پر آئے ہیں۔
ان کی اچانک واپسی نے سیاسی حلقوں میں نئی چہ مگوئیاں جنم دی ہیں۔
Post Views: 5