رواں سال جون تک سٹارلنک کی سروسز پاکستان میں دستیاب ہوں گی
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پارلیمانی سیکرٹری وزارت آئی ٹی نے خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ رواں سال جون تک سٹارلنک کی سروسز یہاں دستیاب ہوں گی ۔
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام کا چیئرمین امین الحق کی زیرِ صدارت اجلاس ہوا جس دوران چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آبادی پچیس کروڑ پہنچ چکی اور ٹیلی کام انفراسٹرکچر وہی ہے ، پی ٹی اے کمپنیوں کو ہدایت کرے کہ انفراسٹرکچر بہتر کریں ، ٹیلی کام کمپنیوں کو کہیں کہ انٹرنیٹ نہ ہونےسے طلباء کا حرج ہورہا ہے، سٹار لنک والا معاملہ ہوجائے تو بہت بہتر ہے۔
سونے کی فی تولہ قیمت میں 1900 روپے اضافہ
چیئرمین پی ٹی اے نے کہا کہ سٹارلنک اور سپیس ریگولیٹری باڈی کے درمیان 90 فیصد بات ہوگئی ہے ، اس کے بعد لائسنس کے اجراء میں زیادہ وقت نہیں لگتا ۔ پارلیمانی سیکرٹری وزارت آئی ٹی نے کہا کہ رواں سال جون تک اسٹارلنک کی سروسز یہاں پر دستیاب ہوں گی ، اسٹارلنک کے ساتھ معاملات تقریبا فائنل سٹیج پر پہنچ چکے ہیں۔ قائمہ کمیٹی آئی ٹی نے سفارش کی کہ اسٹارلنک کے ساتھ معاملات کوجلدازجلد مکمل کیا جائے ۔چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ ہم ایک ڈائریکٹیوایشوکرتےہیں کہ جلدازجلد اسٹارلنک کا لائسنس مکمل کیا جائے۔ اس موقع پر احمد عتیق نے کہا کہ آج کل ڈیٹا سیکیورٹی بہت بڑا مسئلہ ہے ، مجھے اسٹار لنک پر اعتبار نہیں، ہمیں نہیں پتا کہ ہمارے لوگوں کا ڈیٹا محفوظ ہو گا یا نہیں ۔
حکومت دنیا بھر میں سب سے سستا حج پیکیج دے رہی ہے: وفاقی وزیر مذہبی امورکا دعویٰ
چیئرمین پی ٹی اے نے کہا کہ چھ سال میں پی ٹی اے نے حکومت کو 1700 ارب روپے کا ریونیو دیا، ٹیلی کام سیکٹر میں ایک پیسہ بھی نہیں لگایا گیا، بتایا جائے کہ ٹیلی کام سیکٹر میں کتنا پیسہ لگایا گیا ، بھارت نے ٹیلی کام سیکٹر میں 13 ارب ڈالر خرچ کئے ، بھارت نے 35 لاکھ کلومیٹر فائبر بچھائی ہے۔چیئرمین کمیٹی کا کہناتھا کہ ڈیٹا پروٹیکشن بل ہم سب کیلئے اہمیت کا حامل ہے، وزارت یا سینیٹر افنان اللہ کا بل قبول کرے یا اپنا منظور کروائے۔ سیکرٹری آٗی ٹی اینڈ ٹیلی کام نے کہا کہ ڈیٹا پروٹیکشن بل پر اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورت جاری ہے، ڈیٹا پروٹیکشن بل کو جلد مکمل کرلیا جائے گا۔چیئرمین کمیٹی نے پوچھا کہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس پالیسی کب تک مکمل ہوگی؟ سیکرٹری آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام نے کہا کہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس پالیسی کو آئی ٹی ونگ دیکھ رہا ہے، آرٹیفیشل انٹیلی جنس پالیسی فروری کے آخر تک تیار کرلی جائے گی۔چیئرمین پی ٹی اے نے کہا کہ انٹرنیٹ کی رفتار، کنیکٹوٹی فائبر کیبلز بچھانے سے آتی ہیں ۔ مصطفیٰ کمال نے کہا کہ پی ٹی اے کے پاس کوئی تجویز پلان ہے کہ کنیکٹوٹی پر کام ہوسکے۔
خیبر پختونخوا میں میٹرک اور انٹر کے سالانہ امتحانات ملتوی
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: چیئرمین پی ٹی ا پی ٹی اے نے نے کہا کہ ٹیلی کام ا ئی ٹی
پڑھیں:
گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
فیصل کریم کنڈی نے خط میں کہا کہ صوبائی حکومت ضم شدہ اضلاع اور پاٹا کے تمام صوبائی ٹیکس ختم کر چکی ہے، تاہم وفاقی ٹیکسز کے خاتمے کے بغیر قبائلی عوام کو مکمل ٹیکس ریلیف نہیں مل سکتا۔ اسلام تائمز۔ گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعظم پاکستان کے نام خط لکھ کر ضم شدہ قبائلی اضلاع اور پاٹا کے لیے وفاقی ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے اور اس میں توسیع کی درخواست کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی ٹیکس استثنیٰ بحال کر کے انضمام کے وقت کیے گئے وعدوں کی پاسداری کی جائے۔ گورنر فیصل کریم کنڈی نے خط میں مطالبہ کیا کہ قبائلی اضلاع اور پاٹا میں انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس اور دیگر وفاقی محصولات کے نفاذ پر نظرثانی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت ضم شدہ اضلاع اور پاٹا کے تمام صوبائی ٹیکس ختم کر چکی ہے، تاہم وفاقی ٹیکسز کے خاتمے کے بغیر قبائلی عوام کو مکمل ٹیکس ریلیف نہیں مل سکتا۔
انہوں نے تجویز دی کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں پر مشتمل مشترکہ کمیٹی قائم کر کے قبائلی اضلاع کی معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ نئے ٹیکسوں کے نفاذ سے قبل ضم شدہ اضلاع اور پاٹا کی معاشی و مالی صورتحال کا جائزہ لینا ضروری ہے، جبکہ ٹیکسوں کا معاملہ مشترکہ مفادات کونسل یا کسی مناسب آئینی فورم پر فوری طور پر پیش کیا جائے۔
گورنر خیبر پختونخوا نے کہا کہ قبائلی عوام نے پاکستان کے امن، استحکام اور سلامتی کے لیے بے مثال قربانیاں دی ہیں۔ وفاق اور صوبے کی یکساں ٹیکس پالیسی قبائلی عوام کا ریاست پر اعتماد بحال کرنے میں مددگار ثابت ہوگی، جبکہ ٹیکس ریلیف سے ضم شدہ اضلاع کی سماجی و معاشی ترقی اور قومی دھارے میں انضمام کا عمل مزید تیز ہوگا۔