سٹار لنک کی سروسز پاکستان میں کب تک دستیاب ہوں گی؟ خوشخبری آگئی
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان میں رواں سال جون تک سٹار لنک کی انٹرنیٹ سروسز دستیاب ہوں گی۔
سوشل میڈیا ویب سائٹ وی نیوز کے مطابق قومی اسمبلی میں قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی کے اجلاس میں پارلیمانی سیکرٹری نے بتایا کہ ایلون مسک کی کمپنی سٹار لنک کے ساتھ معاملات تقریباً حتمی مرحلے پر پہنچ چکے ہیں، رواں سال جون تک سٹار لنک کی سروسز پاکستان میں دستیاب ہوں گی۔
انہوں نے کہا کہ سٹارلنک نے 2022 میں لائسنس کے لئے اپلائی کیا تھا تاہم فریم ورک کی تکمیل میں وقت لگا۔
اجلاس میں قائمہ کمیٹی کے اراکین نے ملک میں انٹرنیٹ مسائل پر برہمی کا اظہار کیا، رکن احمد عتیق نے کہا کہ لاہور سے 40 کلومیٹر کے فاصلے پر بھی انٹرنیٹ نہیں آرہا، ملک کے دیگر حصوں میں بھی اکثر جگہوں پر انٹرنیٹ نہیں، ہمارے بچے مجبور ہیں کہ ان علاقوں میں سے نکل کر شہروں کے اندر آئیں۔
چیئرمین پی ٹی اے نے جواب میں کہا کہ جہاں بزنس نہیں ہوتا وہاں کمپنیاں جانے سے گریزاں ہیں، ہم کمپنیوں کو کچھ جگہوں پر پابند کرتے ہیں کہ ٹاور لگائیں، چیئرمین صاحب، آپ معاملے کو ذاتی نہ لیں، آپ ریگولیٹر ہیں، آپ کی ذمہ داری ہے ان کو ریگولیٹ کرنا۔
شیر علی ارباب نے کہا کہ فائیو جی چلنا تو محال میرا فون 2 دن سے صرف ’ای‘ پر چل رہا ہے، چیئرمین پی ٹی اے نے کہا کہ 6 سال میں پی ٹی اے نے حکومت کو 1700 ارب کا ریونیو دیا لیکن ٹیلی کام سیکٹر میں ایک پیسہ بھی نہیں لگایا گیا، مجھے بتائیں حکومت نے ٹیلی کام سیکٹر میں کتنا پیسہ لگایا؟
چیئرمین پی ٹی اے نے کہا کہ بھارت میں مودی حکومت نے 35 لاکھ کلومیٹر فائبر بچھائے، انڈیا نے ٹیلی کام سیکٹر میں 13 ارب ڈالر خرچ کئے۔‘ اس پر شیر علی ارباب نے کہا کہ لہجہ ایسا نہیں رکھنا چاہئے، یہ قائمہ کمیٹی کی میٹنگ ہے، ان کیمرہ میٹنگ بلائیں، پھر کوئی ایسی ٹون رکھے گا تو ہمیں بھی ہینڈل کرنا آتا ہے۔‘
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ آبادی 25 کروڑ تک پہنچ چکی ہے اور ٹیلی کام انفراسٹرکچر وہیں پر ہے، پی ٹی اے کمپنیوں کو ہدایت کرے کہ انفراسٹرکچر بہتر کرے، ٹیلی کام کمپنیوں کو کہیں انٹرنیٹ نہ ہونے سے طلبہ کا حرج ہو رہا ہے، سٹار لنک والا معاملہ ہو جائے تو بہت بہتر ہے۔
چیئرمین پی ٹی اے نے کہاکہ 2024 میں 2 ہزار ٹیلی کام ٹاورز لگائے گئے، بونیر اور اس کے مضافات میں ٹاور تنصیب کے احکامات جاری کئے ہیں، سٹار لنک، سپیس ریگولیٹری باڈی کے درمیان 90 فی صد بات ہو گئی، 90 فی صد تک بات چیت مکمل ہونے کے بعد لائسنس کے اجرا میں زیادہ وقت نہیں لگتا۔
قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی نے سفارش کی کہ سٹار لنک کے ساتھ معاملات کو جلد از جلد مکمل کیا جائے۔
پاکستان میں سکول نہ جانے والے بچوں کی تعداد بھارت کے مقابلے بہت زیادہ ہے، مفتاح اسماعیل
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: چیئرمین پی ٹی اے نے قائمہ کمیٹی پاکستان میں نے کہا کہ سٹار لنک ٹیلی کام
پڑھیں:
سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ
ویب ڈیسک: عالمی و مقامی مارکیٹوں میں ایک روزہ وقفے کے بعد سونے کی قیمتوں میں پھر اضافہ ہوگیا۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 53ڈالر کے اضافے سے 4ہزار 018 ڈالر کی سطح پر آگئی۔
عالمی مارکیٹ میں اضافے سے 24 قیراط کے فی تولہ سونے کی قیمت بھی 5ہزار 300روپے کے اضافے سے 4لاکھ 24ہزار 162روپے کی سطح پر آگئی۔
اسی طرح فی دس گرام سونے کی قیمت 4ہزار 544روپے بڑھ کر 3لاکھ 63ہزار 650روپے کی سطح پر آگئی۔
فضائی آلودگی کا وبال، لاہور دنیا کے آلودہ شہروں میں پھر سرفہرست
Ansa Awais Content Writer