سیاسی عدم استحکام کے باعث ملک پیچھے کی طرف جارہا ہے، شبلی فراز
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT
اسلام آباد:تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے رہنماء سینیٹر شبلی فراز کاکہنا ہے کہ سیاسی کیسز کا مقصد لیڈرشپ اور ورکروں کو ہراساں کرنا ہے، ملک میں ڈھائی سال سے عدم استحکام برپا ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما پی ٹی آئی نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی ملکی صورتحال پر پریشان ہیں، عمران خان کو ملک کی فکر ہے، بانی کو حکومت کے منفی اقدامات اور دہشت گردی کے واقعات پر بھی تشویش ہے، اس سب کا نزلہ سکیورٹی اداروں پر گررہا ہے۔
انہوں نے مزید کہاکہ عوامی حمایت کے بغیر فوج اقدامات نہیں کرتی، بانی پی ٹی آئی نے آرمی چیف کو خط لکھا کیونکہ وہ قومی لیڈر کے طور پر پریشان ہیں انکو ملک کی فکر ہے، بانی پی ٹی آئی نے خط میں ملکی صورتحال کا پورا جائزہ دیا ہے جب معاملات اس نہج پر پہنچ جاتے ہیں پھر خاموش رہنا ٹھیک نہیں ہوتا۔
شبلی فراز کا کہنا تھا کہ مہنگائی کم کرنے کا دعوی کرنے والوں نے عوام کا جینا محال کردیا ہے، آئے روز بڑھتی مہنگائی کی وجہ سے لوگ خودکشیاں کررہے ہیں، غریب آدمی دووقت کی روٹی کے حصول کے لیے صبح سے رات تک محنت کرنے پر مجبور ہوگیا ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پی ٹی آئی
پڑھیں:
آج عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں استحکام
عالمی ومقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج کوئی تبدیلی نہیں آئی اور نرخ مستحکم رہے۔
رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 3ہزار 338 ڈالر کی سطح پر مستحکم رہی۔
عالمی مارکیٹ میں استحکام کے باعث ملک میں بھی فی تولہ سونے کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 3لاکھ 52ہزار روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔
اس کے علاوہ فی دس گرام سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 3لاکھ 01ہزار روپے 783روپے کی سطح پر برقرار رہی۔