صدر مملکت آصف علی زرداری 5 روزہ سرکاری دورے پر بیجنگ پہنچ گئے
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT
اسلام آباد:
صدر مملکت آصف علی زرداری سرکاری دورے پر بیجنگ پہنچ گئے، بیجنگ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچنے پر چین کے وزیرِ خزانہ لان فوآن، چین میں پاکستانی سفیر خلیل ہاشمی اور پاکستان میں چینی سفیر چیانگ زائے ڈونگ نے صدر مملکت کا استقبال کیا۔
ایوان صدرکے مطابق صدر آصف علی زرداری 4 سے 8 فروری تک دورہ چین پر ہیں، صدرمملکت کا دورہ چین دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کیلیے نہایت اہمیت کا حامل ہے جو چین دوطرفہ اقتصادی و تجارتی تعاون مزید بڑھانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔
صدر آصف علی زرداری اپنے دورے میں چین کی اعلیٰ سیاسی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے، وہ اپنے چینی ہم منصب صدر شی جن پنگ سے ملاقات کریں گے اور چین کی اسٹیٹ کونسل کے پریمیئر لی چیانگ سے بھی ملیں گے۔
صدر مملکت چینی شہر ہاربن میں 9ویں ایشین ونٹر گیمز کی افتتاحی تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: آصف علی زرداری صدر مملکت
پڑھیں:
سعودی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کار دوست ماحول سے فائدہ اٹھانا چاہیے؛ صدرِ مملکت
سٹی 42 : صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کی ایوان صدر میں ملاقات ہوئی، وزیر داخلہ محسن نقوی بھی اس موقع پر موجود تھے۔
ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کے فروغ، تجارت، معیشت و ثقافت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات مشترکہ عقیدے اور باہمی اعتماد پر مبنی ہیں، دوطرفہ تعاون کو مزید وسعت دینا دونوں ممالک کے لیے مفید ہے، سعودی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کار دوست ماحول سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔
دریائے چناب میں پانی کی سطح بلند, الرٹ جاری
صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب عالمی امور پر یکساں مؤقف رکھتے ہیں، مشکل وقتوں میں سعودی عرب کی معاونت پر شکرگزار ہیں۔
صدر آصف علی زرداری نے خادمِ حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے لیے نیک تمناؤں کا پیغام دیا۔