یوم یکجہتی کشمیر آج منایا جائے گا‘ ملک بھر میں عام تعطیل ہوگی
اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2025 GMT
اسلام آباد (آن لائن) یوم یکجہتی کشمیر 5فروری بدھ کومنایا جائے گا اس روز ملک بھر میں عام تعطیل ہو گی۔5فروری کو کشمیر ڈے کے موقع پرملک بھر میں مختلف سرکاری و غیر سرکاری اور مذہبی تنظیموں کی جانب سے کشمیری مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے جلسے جلوس اور ریلیاں نکالی جائیں گی تمام سیاسی و مذہبی جماعتیں 5فروری کو کشمیریوں سے تاریخی اظہار یکجہتی کریں گی ۔کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے طویل انسانی ہاتھوں کی زنجیر یں بنائی جائیں گئیں جس میں تمام جماعتوں کے کارکنان سماجی تنظیموں ،تاجر برادری وکلاء اسکول و کالج کے طلباء سمیت عوام کی کثیر تعداد شرکت کریں گے ۔ اور بھارتی مظالم کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے مختلف اجتماعات میںکشمیر کی آزادی اور امت مسلمہ کی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی۔یوم کشمیر کے حوالے سے اخبارات خصوصی ایڈیشن شائع کریں گے جبکہ ٹی وی چینلز سے بھی خصوصی پروگرام نشر کیے جائیں گے۔ متوقع طور پر وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سمیت وفاقی وزرا ودیگر شخصیات مظفرآباد کا دورہ کریں گے، قانون ساز اسمبلی آزادکشمیر کا خصوصی اجلاس بھی طلب کرلیا گیا ہے جس سے وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف خصوصی خطاب کریں گے، پاکستان و آزادکشمیر کو ملانے والی جملہ شاہرات اور انٹری پوائنٹس پر انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنائی جائے گی اس سلسلے میں حکومت آزادکشمیر، حکومت خیبرپختونخوا اور حکومت پنجاب نے انتظامات مکمل کرلیے ہیں آج ٹھیک دس بجے ملک بھر و آزادکشمیر میں سائرن بجا کر ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی اور اس کے بعد شہداء جموں وکشمیر کے لئے خصوصی دعا ہوگی، کشمیر لبریشن سیل کے زیر اہتمام مظفرآباد میں دن ایک بجے سینٹرل پریس کلب کے سامنے بڑا جلسہ عام منعقد ہوگا جس میں کشمیری قیادت کو مدعو کیا گیا ہے جبکہ یاد گار شہدا نزد ختم نبوت چوک سول سیکرٹریٹ پر بھی خصوصی تقریب منعقد ہوگی، پاک فوج کا خصوصی دستہ تحریک آزادی کشمیر کے ہیروز شہدا کی یاد گار پر سلامی پیش کرے گا جبکہ بلندی درجات کی دعا کی جائے گی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کریں گے
پڑھیں:
دہشتگردی میں بھارت کا کردار واضح، بلوچستان کے عوام کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی،وزیراعظم شہباز شریف
اسلام آباد وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان میں ہونے والی دہشت گرد کارروائیوں میں بھارت کا کردار بالکل واضح ہے، جبکہ افغان عبوری حکومت دہشت گرد عناصر کو اپنی سرزمین استعمال کرنے سے روکنے میں ناکام رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت دہشت گردی کے مکمل خاتمے اور ملک میں پائیدار امن کے قیام کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے گی۔
بلوچستان نیشنل ورکشاپ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ بلوچستان رقبے کے لحاظ سے پاکستان کا سب سے بڑا جبکہ آبادی کے اعتبار سے سب سے چھوٹا صوبہ ہے، تاہم ملکی استحکام، دفاع اور قومی یکجہتی میں اس کا کردار انتہائی اہم رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی سیاسی قیادت نے ہمیشہ قومی مفاد کو ترجیح دی اور قیامِ پاکستان میں بھی بلوچستان کے عوام نے تاریخی کردار ادا کیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے بے مثال قربانیاں دی ہیں اور 90 ہزار سے زائد پاکستانی اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر چکے ہیں۔ انہوں نے مستونگ میں سیشن جج پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اور دہشت گردوں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
شہباز شریف نے کہا کہ ایک وقت ایسا تھا جب ملک سے دہشت گردی کا تقریباً مکمل خاتمہ ہو چکا تھا، تاہم ایک منظم سازش کے تحت دہشت گردی نے دوبارہ سر اٹھایا۔ انہوں نے زور دیا کہ اس چیلنج کا مقابلہ پوری قوم کو متحد ہو کر کرنا ہوگا تاکہ پاکستان کو امن، استحکام اور ترقی کی راہ پر گامزن رکھا جا سکے۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کی حالیہ سفارتی کامیابیاں عالمی سطح پر ملک کے مثبت تشخص کی عکاس ہیں۔ انہوں نے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور عسکری قیادت، بالخصوص فیلڈ مارشل کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششوں کو عالمی برادری قدر کی نگاہ سے دیکھ رہی ہے۔
انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وفاق اور چاروں صوبوں کے باہمی تعاون سے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا اور پاکستان کو معاشی ترقی، امن اور خوشحالی کی نئی منزلوں تک پہنچایا جائے گا۔