3 ملکی سیریز، نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم لاہور پہنچ گئی
اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2025 GMT
تین ملکی کرکٹ سیریز میں شرکت کے لیے نیوزی لینڈ کی ٹیم آکلینڈ سے براستہ دبئی لاہور پہنچ گئی۔
نیوزی لینڈ کی ٹیم آج مکمل آرام کرے گی، مہمان ٹیم کل سے پریکٹس سیشن کا آغاز کرے گی۔
تین ملکی سیریز کا پہلا میچ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان آٹھ فروری کو قذافی اسٹیڈیم میں ہوگا۔
لاہور میں پاکستان اور نیوزی لینڈ ٹیم کے کپتانوں کی پریس کانفرنس بھی رکھی گئی ہے۔
تین ملکی سیریز کے لیے جنوبی افریقا کی ٹیم جمعے کو لاہور پہنچے گی اور انکا ہفتے کو پہلا ٹریننگ سیشن ہوگا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: نیوزی لینڈ
پڑھیں:
لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا
فوٹو: آن لائنلاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا، ڈی ايچ اے اور ہربنس پورہ انڈر پاس پانی سے بھر گئے، ٹریفک کے لیے بند کردیے گئے۔
تاج پورہ اور ایئرپورٹ کے قریب علاقوں میں پانی گھروں میں داخل ہوگیا، گاڑیاں ڈوب گئیں، موٹرسائيکلیں بند ہوگئیں، فیروز پور روڈ پر موٹرسائیکل پھسل کر کھمبے سے جا ٹکرائی، جس کے نتیجے میں دو بھائی جاں بحق ہوگئے، چھت گرنے کے واقعات میں چار افراد زخمی ہوئے۔
بارش رکنے کے بعد ایم ڈی واسا نے تمام انڈر پاس کلیئر کر دینے کا دعویٰ کیا، بارش کے باعث 99 فیڈرز بھی متاثر ہوئے، بحالی کا کام جاری ہے، ڈیفنس میں بارش کے پانی میں ایک منچلا کشتی لے آیا۔
گوجرانوالا میں مسلسل تیسرے دن بھی بارش برسی، نکاسِ آب کے لیے لاہور سے مشینری طلب کرلی گئی، شکر گڑھ میں تیسرے روز بھی موسلادھار بارش ہوئی، نالہ بئیں اور بسنتر سے ملحقہ نشیبی دیہات میں پانی داخل ہوگیا۔
منڈی بہاء الدین میں بارش سے سیکڑوں ایکڑ پر کھڑی دھان اور چارے کی فصلیں تباہ ہونے کا خدشہ ہے۔
دوسری جانب دریائے چناب میں نچلے سے درمیانے درجے کا ریلا گزرنے کا خطرہ ہے، تریموں بیراج پر پانی کی سطح بلند ہونے لگی، سرگودھا میں طالب والا کے مقام پر اکتالیس دیہات متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔