محکمہ جیل خانہ جات پنجاب میں تقرر و تبادلے
اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2025 GMT
قیصرکھوکھر: محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
ڈاکٹر محمد صدیق گل سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل بھکر تعینات، طاہر مجید ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ سینٹرل جیل ملتان،وجاہت علی خان سپرنٹنڈنٹ جیل انسپکٹریٹ آف پریژن پنجاب لاہور،وجاہت علی خان کو سپرنٹنڈنٹ سب جیل پنڈی بھٹیاں کا اضافی چارج بھی دیا گیا۔
جاوید اقبال ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ ہائی سکیورٹی پریژن ساہیوال،محمد جعفر سید ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جوڈیشل ڈسٹرکٹ جیل جھنگ،آصف مرتضیٰ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ڈویلپمنٹ ڈسٹرکٹ جیل جھنگ تعینات کیا گیا۔
سوئیڈن ؛ سکول میں فائرنگ،10 افراد ہلاک
ذریعہ
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
مانچسٹر، پاکستانی قونصل خانہ کے اوقات میں اضافہ
—تصویر بشکریہ سوشل میڈیاقونصلیٹ جنرل آف پاکستان مانچسٹر نے پاکستانی کمیونٹی کی سہولت کے لیے سرکاری اوقات میں اضافہ کر دیا ہے۔
ہائی کمشنر آف پاکستان ٹیپو عثمان کی ہدایت پر اب قونصل خانہ کمیونٹی خدمات کے لئے روزانہ صبح 8:00 بجے کام کا آغاز کرے گا۔
قونصل جنرل امتیاز فیروز گوندل کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق نئے اوقات کار سے کمیونٹی کو بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں گی، جبکہ روزانہ اپوائنٹمنٹ کی تعداد بھی بڑھا دی جائے گی۔
تمام درخواست گزاروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ قونصل خانے کی آن لائن اپوائنٹمنٹ پورٹل کے ذریعے وقت لینا ہوگا۔
یہ اپوائنٹمنٹ ہر ہفتہ کے روز صبح 10:00 بجے جاری کی جائیں گی۔درخواست گزار اپوائنٹمنٹ بک کرتے وقت اپنی ذاتی معلومات استعمال کریں اور مقررہ وقت پر پہنچیں۔
30 منٹ سے زیادہ تاخیر سے آنے والے درخواست گزاروں کو نئی اپوائنٹمنٹ لینا ہوگی۔
قونصل جنرل امتیاز فیروز گوندل نے کہا کہ یہ اقدامات کمیونٹی کو مؤثر، شفاف اور بہتر خدمات فراہم کرنے میں مدد گار ثابت ہوں گے۔