UrduPoint:
2025-04-25@02:12:25 GMT

سعودی ولی عہد اوراماراتی صدر کا فون پر اہم تبادلہ خیال

اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2025 GMT

سعودی ولی عہد اوراماراتی صدر کا فون پر اہم تبادلہ خیال

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 فروری2025ء)سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کے درمیان فون پر تبادلہ خیال ہوا ہے۔ اس تبادلہ خیال کے دوران بین الاقوامی سطح پر پیدا شدہ صورت حال اور سلامتی و استحکام کے لیے جاری کوششیں زیر بحث آئیں۔

(جاری ہے)

سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق فون کال کے دوران دونوں رہنمائوں نے دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر بات کرنے کے علاوہ تعاون کے باہمی فروغ اور اس کے لیے امکانات کا جائزہ لیا۔

ولی عہد اور شیخ محمد بن زاید النہیان نے اس فون کال کے دوران علاقے کی تازہ ترین صورت حال، پیش آمدہ تازہ ترین واقعات پر گفتگو کے علاوہ بین الاقوامی منظر نامے پر بھی غور کیا۔ سلامتی و استحکام کے حصول کے لیے کوششوں کا جائزہ لیا گیا۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے

پڑھیں:

وفاقی وزیر مصدق ملک کا یو این ڈی پی کے وفد کے ہمراہ شگر کا دورہ

اس دوران انہوں نے شگر ویلی میں گلاف ٹو پراجیکٹ کے تحت نصب کردہ ارلی وارننگ سسٹم، حفاظتی بند اور دیگر منصوبوں کا جائزہ لیا اور گلیشئیر کے پگھلاؤ اور گلیشیائی جھیلوں کے پھٹنے سے مقامی آبادیوں کو ہونے والے نقصانات کا بھی جائزہ لیا۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے یو این ڈی پی اور وزارت ماحولیاتی تبدیلی کے اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ ضلع شگر کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس دوران انہوں نے شگر ویلی میں گلاف ٹو پراجیکٹ کے تحت نصب کردہ ارلی وارننگ سسٹم، حفاظتی بند اور دیگر منصوبوں کا جائزہ لیا اور گلیشئیر کے پگھلاؤ اور گلیشیائی جھیلوں کے پھٹنے سے مقامی آبادیوں کو ہونے والے نقصانات کا بھی جائزہ لیا۔ اس موقع پر کمشنر بلتستان کمال خان، ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی اور ڈائریکٹر جنرل گلگت بلتستان ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ذاکر حسین اور گلاف پراجیکٹ کے صوبائی کوآرڈینیٹر رشید الدین نے وفد کو مختلف منصوبوں پر برینفگ دی۔ وفاقی وزیر مقامی لوگوں سے بھی ملے اور ان کے مسائل دریافت کئے۔ انہوں نے ڈپٹی کمشنر شگر اور کمشنر بلتستان کو موسمیاتی تبدیلی کے سبب مقامی آبادی کو ہونے والے نقصانات پر تفصیلی رپورٹ ارسال کرنے کی ہدایت دی۔

متعلقہ مضامین

  • بیرسٹر گوہر سے امریکی نائب سفیر کی ملاقات، رابطے بحال رکھنے پر اتفاق 
  • مرکزی صدر امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کا دورہِ ضلع پشاور
  • ایم ڈبلیو ایم وفد کی خالد خورشید سے ملاقات، اہم علاقائی اور سیاسی امور پر تبادلہ خیال
  • ایران جوہری مذاکرات: پوٹن اور عمان کے سلطان میں تبادلہ خیال
  • وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی واشنگٹن میں اہم مالیاتی اداروں سے ملاقاتیں
  • وفاقی وزیر مصدق ملک کا یو این ڈی پی کے وفد کے ہمراہ شگر کا دورہ
  • عمان کے سلطان اور ولادیمیر پیوٹن کی ملاقات، ایرانی جوہری مذاکرات پر تبادلہ خیال
  • وزیر اعظم شہباز شریف دو روزے دورے پر ترکیہ پہنچ گئے
  • صوبائی وزیر صحت کا ڈپٹی کمشنرکے ہمراہ چوہنگ اور گردونواح کے علاقوں میں پولیو ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ
  • دورہ سعودی عرب سے قبل مودی ولی عہد محمد بن سلمان کی چاپلوسی کرنے لگے