اسماعیلی کمیونٹی کے 49ویں امام و روحانی پیشوا پرنس کریم آغا خان گزشتہ رات انتقال کرگئے جس کے بعد ان کے جانشین کا اعلان آج کیا جائے گا۔

اسماعیلی جماعت کے اعلامیے کے مطابق، پرنس کریم آغا خان کا پرتگال کے دارالحکومت لزبن میں انتقال ہوا، ان کی عمر 88 برس تھی اور انتقال کے وقت اہلخانہ ان کے پاس موجود تھے۔

اسماعیلی کمیونٹی کے 50ویں پیشوا کا تاج کس کے سر سجے گا اور انتخاب کیسے ہوتا ہے؟

اسماعیلی امامت کا انتخاب روایت کے مطابق ہوتا ہے اور شروع سے ہی انتخاب کا یہ خاص سلسلہ جاری ہے۔ آج انتقال کرنے والے 49ویں روحانی پیشوا شاہ کریم الحسنی آغا خان چہارم کو ان کے دادا اور اس وقت کے امام سر سلطان محمد شاہ اغا خان سوم نے جانشین مقرر کیا تھا اور ان کا انتخاب اس لیے منفرد تھا کیونکہ دادا نے وصیت میں بیٹے کی جگہ پوتے کا انتخاب کیا تھا یوں شاہ کریم نے 20 سال کی عمر میں 1957 میں امامت کی کرسی سنبھال لی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: پرنس رحیم آغا خان کا ہنزہ کا دورہ، سولر پاور پلانٹ منصوبے کا افتتاح

آغا خان چہارم کے انتقال کے بعد اسماعیلی کمیونٹی کے ماننے والے جانشین کے اعلان کا بے صبری سے انتظار کررہے ہیں۔ اسماعیلی امامت کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق نئے پیشوا کا اعلان جلد ہوگا۔

اسماعیل کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے علی احمد نے وی نیوز کو بتایا کہ جانشین کے انتخاب کا اختیار حاضر پیشوا کے پاس ہوتا ہے جو اپنی زندگی میں ہی جانشین کا انتخاب کرتا ہے اور باقاعدہ وصیت کرتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ شاہ کریم نے بھی انتقال سے پہلے جانشین کا انتخاب کیا ہے اور ان کی وصیت کے مطابق باقاعدہ اعلان آج ہوگا۔ اسماعیلی کمیونٹی کے مطابق اگلے پیشوا کا باقاعدہ اعلان اہل خانہ، جماعتی ذمہ داران اور عہداداران کی موجودگی میں وصیت کے مطابق ہوگا۔

علی احمد نے بتایا کہ روحانی پیشوا اپنی وصیت تحریری یا ویڈیو میں بھی کرسکتا ہے۔

50ویں روحانی پیشوا کا اعلان آج ہوگا

آغا کونسل کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ نئے اور 50ویں پیشوا کا اعلان آج ہوگا اور اس سلسلے میں جماعت کو آگاہ کردیا گیا ہے۔ ان کے مطابق نئے پیشوا کا اعلان شام نماز کے وقت ہوگا جس کے بعد باقاعدہ نماز کی ادائیگی ہوگی۔

انہوں نے بتایا کہ روحانی پیشوا کے انتقال پر پوری دنیا میں اسماعیلی کمیونٹی کے ماننے والے غمزدہ ہیں اور ذمہ داران کی جانب سے خصوصی دعاؤں کی ہدایت کی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ دن کے اوقات میں خصوصی طور پر آج جماعت خانے (عبادت خانے) کھول دیے گئے ہیں تاکہ عقیدت مند جماعت خانے آکر دعا کرسکیں۔

یہ بھی پڑھیں: گورنر گلگت بلتستان کی پرنس رحیم آغا خان سے ملاقات، نشانِ پاکستان ملنے پر مبارکباد دی

جانشین کے انتخاب کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ روحانی پیشوا کا فرمان حرفِ آخر ہے اور تمام عقیدت مند اور ان کے ماننے والے اس پر عمل اور تسلیم کرتے ہیں۔ عہدیدار کا مزید بتانا تھا کہ جانشین کا انتخاب خاندان سے ہی کیا جاتا ہے اور انتخاب کا اختیار مکمل طور پر پیشوا کے پاس ہی ہوتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جو بھی فرد پیشوا کے انتخاب اور جانشین پر سوال اٹھائے گا اور ماننے سے انکار کرے گا وہ اسماعیلی عقیدے سے نکل جائے گا۔

جانشین کون ہوگا؟

علی احمد اور آغا خان کونسل کے عہدہ دار دونوں نے بتایا کہ جانشین کا انتخاب روایت کے مطابق ہوگا اور یہ حاضر پیشوا کا اختیار ہے۔ اسماعیلی کمیونٹی کے مطابق روحانی پیشوا اپنی اولاد میں سے فرمانبردار اور اہل کا انتخاب کرتا ہے جس میں ذمہ داری ادا کرنے کی صلاحیت موجود ہو۔ انہوں نے بتایا کہ مثال کے طور پر آغا خان سوم نے 49ویں پیشوا کا انتخاب روایت سے ہٹ کر باپ کی جگہ بیٹے کو جانشین مقرر کیا تھا، مگر اس کے باوجود سب نے ان کا یہ فیصلہ تسلیم کیا۔

یہ بھی پڑھیں: پرنس کریم آغا خان کی صاحبزادی کی گلگت آمد، صحت و تعلیم کے شعبہ میں حکومت کے ساتھ ملکر کام کرنے کا اعلان

اسماعیلی عقیدے کے ماننے والوں کے مطابق نئے امام کا انتخاب 49ویں پیشوا کے تینوں بیٹوں میں سے ہی کسی کا ہوسکتا ہے۔

علی احمد نے بتایا کہ پرنس کریم آغا خان کے 3 بیٹے ہیں شہزادہ رحیم، شہزادہ حسین اور پرنس علی محمد جبکہ ایک بیٹی شہزادی زہرہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسا لگ رہا ہے کہ تینوں بیٹوں میں سے ایک جانشین مقرر ہوگا جبکہ اسماعیلی روایت میں آج تک کبھی بیٹی کا انتخاب نہیں ہوا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews اسماعیلی اگلے پیشوا پرنس کریم آغا خان جانشین روحانی پیشوا فرقے کمیونٹی کون.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اسماعیلی اگلے پیشوا روحانی پیشوا کمیونٹی کون اسماعیلی کمیونٹی کے جانشین کا انتخاب پیشوا کا اعلان روحانی پیشوا پیشوا کے علی احمد کے ماننے کے مطابق ہوتا ہے اعلان ا ا اور ا گا اور ہے اور اور ان

پڑھیں:

پی ایس ایل 9: امپائر علیم ڈار کو اضافی فیس کیسے ملی؟ آڈٹ رپورٹ میں ہوشربا انکشاف

کراچی:

پی سی بی کی آڈٹ رپورٹ میں امپائر علیم ڈار کو دگنی فیس پر  سوال اٹھا دیا گیا، انہیں پی ایس ایل 9 میں 2 کے بجائے 4 ہزار ڈالر فی میچ ادائیگی کی گئی تھی۔

تفصیلات کے مطابق آڈٹ رپورٹ میں درج ہے کہ میچ فیس کی مد میں امپائر علیم ڈار کو 38 لاکھ 50 ہزار روپے کی اضافی ادائیگی ہوئی، نوٹ شیٹ نمبر ’’ PCB-DCOP-24-1848 ادائیگی برائے میچ آفیشلز پی ایس ایل 9، 2024‘‘کے تحت پاکستان کرکٹ بورڈ نے  کئی امپائرز و میچ ریفریز کا پی ایس ایل میچز کے لیے تقرر کیا۔

 پی سی بی آئی سی سی انٹرنیشنل پینل امپائر کے لیے فیس 2 ہزار ڈالر فی میچ مقرر ہے، البتہ علیم ڈار کو دگنی رقم 4 ہزار ڈالر فی میچ دی گئی، اس کی منظوری سابق چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی نے دی تھی، اضافی ادائیگی کے نتیجے میں  بورڈ کے بجٹ پر 14 ہزار ڈالر کا مالی بوجھ آیا۔

چیئرمین کنٹیجنسی فنڈ سے 15 ملین روپے لیے گئے، بورڈ کی جانب سے پی ایس ایل 9 کے دوران علیم ڈار کو میچ آفیشل فیس کی مد میں28 ہزار ڈالر کی ادائیگی ہوئی، انھیں چار ہزار ڈالر فی میچ آئی سی سی ایلیٹ پینل امپائر کی فیس کے مطابق  دیے گئے، حقیقت میں وہ پی ایس ایل 9 کے وقت اس  پینل میں شامل ہی نہیں تھے ، بطور پی سی بی انٹرنیشنل پینل امپائر ان کی مقررہ فیس 2 ہزار ڈالر فی میچ بنتی تھی، یوں علیم ڈالر کو 14 ہزار ڈالر (تقریبا 38 لاکھ 50 ہزار روپے) زائد ادا کیے گئے جو ان کے حق سے تجاوز ہے۔

آڈٹ کی رائے میں یہ زائد ادائیگی نہ صرف وصول کنندہ کو ناجائز فائدہ پہنچانے کے مترادف تھی بلکہ اس سے پی سی بی اور فرنچائزز کو مالی نقصان بھی ہوا۔ مینجمنٹ نے اس کا جواب یہ دیا کہ علیم ڈار آئی سی سی پی سی بی انٹرنیشنل پینل کے امپائر تھے، انھوں نے درخواست کی تھی کہ پی ایس ایل میچز کی فیس آئی سی سی ایلیٹ پینل امپائرز کے برابر دی جائے، اسے اس وقت کے چیئرمین نے منظور کر لیا تھا، رپورٹ کے مطابق اس جواب سے ظاہر ہوتا ہے کہ مینجمنٹ نے آڈٹ کے مشاہدے کو تسلیم کر لیا۔

متعلقہ مضامین

  • کلاؤڈ برسٹ کیا ہے اور یہ معاملہ کیوں پیش آتا ہے؟
  • یہ جنگ مرد و عورت کی نہیں!
  • پی ایس ایل 9: امپائر علیم ڈار کو اضافی فیس کیسے ملی؟ آڈٹ رپورٹ میں ہوشربا انکشاف
  • مجھے تینوں بڑی جماعتوں نے آفر دی تھی، مگر میں نے جے یو آئی کا انتخاب کیا، فرخ خان کھوکھر
  • فساد قلب و نظر کی اصلاح مگر کیسے۔۔۔۔۔ ! 
  • دانیہ شاہ کے شوہر حکیم شہزاد نے 3 بیویوں کے ہمراہ ضمنی انتخابات کیلیے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے
  • این اے 175ضمنی انتخاب،دانیہ شاہ کے شوہر 2بیویوں کے ہمراہ کاغذات نامزدگی جمع کروانے پہنچ گئے
  • بانی پی ٹی آئی عمران خان کا اپنے بیٹوں قاسم اور سلیمان سے متعلق اہم بیان سامنے آگیا
  • شاہ رُخ کو گوری یا بالی ووڈ کیرئیر میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا پڑا تو کیا کریں گے؟
  • سینیٹ انتخابات خیبرپختونخوا: بیلٹ پیپرز باہر کیسے پہنچے؟ نیا پنڈورا باکس کُھل گیا