قومی اسمبلی کے حلقہ این اے-175 میں ہونے والے ضمنی انتخاب کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا عمل جاری ہے۔ یہ نشست سابق رکن اسمبلی جمشید دستی کی نااہلی کے بعد خالی ہوئی تھی۔

انتخاب میں دلچسپی رکھنے والے نمایاں امیدواروں میں حکیم شہزاد احمد بھی شامل ہیں جو معروف سوشل میڈیا شخصیت اور مرحوم عامر لیاقت کی سابق اہلیہ دانیہ شاہ کے شوہر ہیں۔ کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے لیے دانیہ شاہ اپنے شوہر حکیم شہزاد کے ہمراہ دفتر ریٹرننگ آفیسر پہنچیں، ان کی آمد نے تمام لوگوں کی توجہ حاصل کی۔ ان کے ساتھ حکیم شہزاد کی 2 دوسری بیویاں بھی موجود تھیں۔ اس موقع پر متعدد ٹک ٹاکرز اور ان کے حامی بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیے: شیخوپورہ حلقہ 139 کے ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ ن نے پھر میدان مار لیا

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حکیم شہزاد احمد نے کہا کہ الیکشن لڑنا ان کا جمہوری حق ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ آئندہ 10 روز میں وہ اپنا بولڈ منشور جاری کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ مختلف سیاسی جماعتوں کی جانب سے انہیں ٹکٹ کی پیشکش کی گئی تاہم انہوں نے آزاد حیثیت میں انتخاب لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔

دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق رکن پنجاب اسمبلی حماد نواز خان ٹپو نے بھی اسی نشست کے لیے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے ہیں۔

واضح رہے کہ این اے-175 پر ضمنی انتخاب 10 ستمبر کو ہوگا جبکہ کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ 25 جولائی مقرر کی گئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

dania shah این اے 175 حکیم شہزاد احمد دانیہ شاہ ضمنی انتخابات.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: این اے 175 حکیم شہزاد احمد دانیہ شاہ ضمنی انتخابات کاغذات نامزدگی جمع حکیم شہزاد دانیہ شاہ کے لیے

پڑھیں:

پاکستان ریلویز میں بوگس دستاویزات پر کواٹرز کی الاٹمنٹ میں 3 ریٹائرڈ افسران بھی ملوث نکلے

پاکستان ریلویز میں بوگس دستاویزات پر کواٹرز کی الاٹمنٹ کرانے والوں میں تین ریٹائرڈ افسران بھی ملوث نکلے۔

بوگس کوارٹر ز کی الاٹمنٹ میں ملوث اہم ملازم عادل شہزاد نے اپنا تحریری بیان دے دیا
عادل شہزاد کے تحریری بیان میں بیس کے قریب پاکستان ریلویز کے کلر ک سے لیکر سول انجینئرز اور ایکسیئن تک ملوث نکلے۔

ایکسپریس نیوز کو پاکستان ریلویز میں رہائشی کوارٹر کی الاٹمنٹ کرانے میں اہم کردار ادا کرنے والے ملازم عادل شہزاد کا ریلوے انتظامیہ کو دیے جانے والے بیان کی دستاویزات مل گئیں۔

عادل شہزاد نے اپنے اوپر لگنے والے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کو جان بوجھ کر پھنسانے کی کوشش کی جارہی ہے مجھے بھی جو کھوٹی الاٹ کی گئی وہ بھی جعلی دستاویزات پر دی گئی اور اس سارے کھیل میں اسٹیٹ انسپکٹر ز کلرک فوٹوکاپیر سے لیکر  ایکسئین تک ملوث ہیں۔

اس فراڈ میں تین ریٹائرڈ ایکسئین خالد حسن قاضی بدر اور فیصل عمران بھی شامل ہیں جو اپنے ہیڈ کلرک فورمین سے مل کر بیک ڈیٹ یعنی پرانی تاریخوں میں دستاویزات بنوا کر آ س کی آڑ میں کواٹر ز اور پرکشش لوکیشن پر موجود گھروں کی الاٹمنٹ کراتے تاکہ کسی کو شک بھی نہ پڑے اگر پکڑے بھی جائیں تو کہا جائے ہمارے دستخط جعلی ہیں۔

یہ پورا منظم گروہ ہے جس میں وقاص ضیغم حافظ عمیر حسیب  ریحان قریشی  رانا عمران وقاص طارق  اسٹیٹ انسپکٹر راشد رشید قاسم زیشان شاہد  انیس  مبارک علی اویس اور زاہد شامل ہیں۔

عادل شہزاد نے یہ انکشاف بھی کیا کہ جس ملازم سے کوارٹر خالی کرانے جاتے وہ بھی سات لاکھ سے لیکر جتنے میں ڈیل ہو رقم وصول کرتا اور جو کوارٹر یا گھر لیتا وہ بھی پانچ لاکھ سے لیکر دس لاکھ تک رقم ادا کر کے گھر لیتا یہ ساری رقم مختلف حصوں میں وصول کی جاتی جس کا جو حصہ بنتا اس کو ملتا۔

اب سارا ملبہ مجھ پر ڈالا جا رہا ہے مجھے جان کا خطرہ تھا اس لیے روپوش ہوگیا تھا شوگر کا مریض ہوں مجھ پر تمام الزامات بے بنیاد ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • پنجاب کے 3 حلقوں میں ضمنی انتخابات کی نئی تاریخ مقرر
  • شوہر سے جھگڑے پر خاتون کی زہریلی سپرے پی کر خود کشی  
  • شاہد آفریدی کون ہیں؟ میں نہیں جانتا، حکم شہزاد لوہا پاڑ کی نئی ویڈیو وائرل
  • عقیل شہزاد آرائیں کو کمیونٹی خدمات پر تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا
  • ؎لانڈھی ٹائون کے چیئرمین عبدالجمیل خان ٹائون میونسپل کمشنر سیدامداد شاہ کے ہمراہ یوسی 2اور3میں پیور بلاک لگائے جانے کے کام کا معائنہ کررہے ہیں
  • تنزانیہ: متنازع صدارتی انتخاب کے بعد ملک بھر میں فسادات اور ہلاکتیں
  • تنزانیہ؛ متنازع صدارتی انتخاب میں سامیہ حسن 98 فیصد ووٹوں سے کامیاب قرار
  • گلگت بلتستان میرا گھر ہے، یہاں کے عوام نے اپنی مرضی سے 1947 میں پاکستان کا انتخاب کیا، صدر آصف زرداری
  • پاکستان ریلویز میں بوگس دستاویزات پر کواٹرز کی الاٹمنٹ میں 3 ریٹائرڈ افسران بھی ملوث نکلے
  • کراچی:آباد کے سینئر وائس چیئرمین سید افضل حمید وفد کے ہمراہ کے ڈی اے کے ڈائریکٹر آصف صدیقی سے ملاقات کررہے ہیں