UrduPoint:
2025-04-25@09:42:42 GMT

امریکا میں 40ہزار ڈالر مالیت کے انڈوں کی چوری

اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2025 GMT

امریکا میں 40ہزار ڈالر مالیت کے انڈوں کی چوری

واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔05 فروری ۔2025 )امریکی ریاست پنسلوانیا میں برڈ فلو کی وبا پھیلنے کے بعد قیمتوں بڑھنے پر چوروں نے گروسری اسٹور سے 40 ہزار ڈالر مالیت کے ایک لاکھ انڈے چوری کرلیے برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست پنسلوانیا میں چوروں نے ایک گروسری اسٹور سے ایک لاکھ سے زائد انڈے چوری کر لیے جن کی مالیت 40 ہزار ڈالر ہے.

(جاری ہے)

پولیس کا کہنا ہے کہ چوروں نے یکم فروری کو گرین کاسل میں پیٹ اینڈ گیری آرگینیکس میں ایک لاری کے پچھلے حصے کو نشانہ بنایا تھا یہ واقعہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب برڈ فلو کی وبا کے دوران انڈوں کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے جس سے وہ غیر متوقع طور پر مہنگے ہوگئے ہیں امریکی چین وافل ہاﺅس نے حال ہی میں اپنے انڈوں کی قیمت میں اضافہ کیا ہے. امریکی حکومت کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ سال انڈوں کی قیمتوں میں 65 فیصد سے زائد اضافہ ہوا ہے محکمہ زراعت نے پیش گوئی کی ہے کہ 2025 میں انڈوں کی لاگت میں تقریباً 20 فیصد اضافہ ہوگا وافل ہاﺅس نے صارفین کو آگاہ کیا ہے کہ فی انڈہ 0.50 ڈالر سرچارج وصول کیا جائے گا امریکی ڈائنر چین نے اسے انڈوں کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافے سے منسلک عارضی ٹارگٹڈ سرچارج قرار دیا ہے.

محکمہ زراعت کے مطابق برڈ فلو کی وبا 2022 میں شروع ہوئی تھی اور حالیہ مہینوں میں یہ وبا امریکا بھر میں پھیلی ہے محکمے نے کہا ہے کہ صرف دسمبر میں قیمتوں میں 8 فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا اعداد و شمار سے یہ بھی پتہ چلتا ہے کہ دسمبر 2023 میں ایک کارٹن کی اوسط قیمت 2.51 ڈالر تھی جو کہ ایک سال بعد 4.15 ڈالر تک پہنچ گئی اس اضافے سے کچھ اسٹورز میں شیلف خالی ہوگئی ہیں امریکا بھر میں پرندوں، مویشیوں اور ممالیہ جانوروں میں برڈ فلو کی وبا پھیلی ہے حالانکہ انسانوں میں یہ انفیکشن بہت کم ہوتا ہے.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے برڈ فلو کی وبا انڈوں کی

پڑھیں:

پاکستان کا امریکی خام تیل درآمد کرنے پر غور

اسلام آباد:

پاکستان کی جانب سے امریکی خام تیل درآمد کرنے پر سنجیدگی سے غور کیا جا رہا ہے اور اس سلسلے میں امریکا کو تجارتی خسارہ کم کرنے کے لیے تیل خریدنے کی تجویز دی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ پاکستانی وفد امریکا سے ٹیرف مذاکرات کے لیے اس وقت واشنگٹن میں موجود ہے اور امریکی حکام سے ان معاملات پر تبادلہ خیال ہو رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق امریکا کی جانب سے پاکستان پر 29 فیصد ٹیرف کے نفاذ کے پیش نظر پاکستان امریکی خام تیل درآمد کرنے پر سنجیدہ غور کر رہا ہے اور اس سلسلے میں پاکستان نے امریکا کو تجارتی خسارہ کم کرنے کے لیے تیل خریدنے کی تجویز دی ہے۔

حکام کے مطابق پاکستان پر 29 فیصد امریکی ٹیرف عارضی طور پر 90 دن کے لیے معطل ہے تاہم پاکستانی وفد امریکا سے ٹیرف مذاکرات کے لیے اس وقت واشنگٹن میں موجود ہے۔

دوسری جانب سعودی عرب نے تیل کے لیے پاکستان کو 1.2 ارب ڈالر کی سہولت بھی دی ہے۔

واضع رہے کہ 2024 میں پاکستان نے 5.1 ارب ڈالر کا تیل درآمد کیا تھا، امریکا کو پاکستان کے ساتھ 3 ارب ڈالر تجارتی خسارہ ہے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ پاکستان امریکا سے سوتی دھاگا، سویابین خریدنے پر آمادہ ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کا امریکی خام تیل درآمد کرنے پر غور
  • تیل کی عالمی قیمتوں میں ایک بار پھر کمی
  • پاکستان کا امریکی خام تیل درآمد کرنے پر سنجیدہ غور
  • اوپیک پلس ممالک کا پیداوار بڑھانے کے پیش نظر تیل کی قیمتوں میں 2 فیصد کمی
  • غذائی درآمدات میں کمی یا اضافہ؟
  • سوزوکی آلٹو کی قیمتوں میں اضافہ، فائلرز اور نان فائلرز کے لیے ٹیکس بڑھ گیا
  • پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی،100 انڈیکس میں 250 پوائنٹس سے زائد کی کمی،ڈالر بھی مہنگا
  • سوزوکی آلٹو کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ کر دیا گیا
  • سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ ، نئی قیمت کیا ؟ جانیں
  • پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ