دنیا کو کشمیری عوام کی قربانیوں کا احساس کرنا چاہئے: مشعال ملک
اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2025 GMT
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ اور پیس اینڈ کلچر آرگنائزیشن کی چیئرپرسن مشعال حسین ملک نے کہا ہے کہ دنیا کو کشمیری عوام کی قربانیوں کا احساس کرنا چاہئے۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق اسلام آباد میں مشعال ملک نے ایکسپریس چوک میں یوم یکجہتی کشمیر ریلی کی قیادت کی، ریلی میں سول سوسائٹی، طلباءاور شہریوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی جنہوں نے پاکستانی اور کشمیری پرچم اٹھا رکھے تھے۔
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشعال ملک نے کہا کہ وہ پوری کشمیری قوم کو سلام پیش کرتی ہیں، انہوں نے بھارت کی جانب سے کشمیری عوام کے خلاف جاری نسل کشی کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ جو بھی دنیا میں کشمیر کی آواز بلند کرتا ہے، اسے ظلم و ستم کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ شہداءکا خون کبھی رائیگاں نہیں جائے گا اور ان کی قربانیوں نے کشمیری عوام کے حوصلے مزید بلند کر دیئے ہیں، بھارت کشمیریوں کے گھروں پر ناجائز قبضہ کر رہا ہے اور عالمی برادری کو بیدار ہونے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے اقوام متحدہ کی ناکامی پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ وہ آج تک بھارت کو کٹہرے میں کیوں نہ لا سکا؟۔
مشعال ملک نے مطالبہ کیا کہ کشمیر میں قید معصوم افراد کو فوری طور پر رہا کیا جائے، کشمیری بہادر ترین قوم ہے اور پوری دنیا کو انسانیت کے ناطے حق اور سچ کا ساتھ دینا چاہئے۔
صدر مملکت کا دورہ چین کے دوران پرتپاک استقبال، اقتصادی ترقی کی یادداشتوں پر دستخط
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: کشمیری عوام مشعال ملک ملک نے
پڑھیں:
پہلگام حملہ بھارتی سازش، مودی سرکار جنگ کا بہانہ ڈھونڈ رہی ہے، مشعال ملک
حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ اور انسانی حقوق کی علمبردار مشعال حسین ملک نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پہلگام واقعہ بھارتی خفیہ ایجنسی را کی کارستانی ہے، جس کا مقصد دنیا کی توجہ کشمیر سے ہٹانا اور پاکستان کے خلاف جھوٹا پروپیگنڈا کرنا ہے۔
مشعال ملک نے الزام عائد کیا کہ پٹھان کوٹ، جعفر ایکسپریس اور گجرات جیسے واقعات میں بھی بھارتی ایجنسیاں ملوث رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت عالمی برادری کو گمراہ کرنے کے لیے فالس فلیگ آپریشنز کر رہا ہے، اور اب امریکی نائب صدر کے دہلی میں موجود ہونے کے دوران پہلگام حملہ کروا کر ایک بار پھر جھوٹا بیانیہ گھڑنے کی کوشش کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں: یاسین ملک کا عدالتی قتل رکوایا جائے، مشعال ملک کا بھارتی اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی کو خط
انہوں نے واضح کیا کہ کشمیری عوام کے پاس اب صرف سیاحت کا شعبہ بچا تھا، مگر اب وہ بھی ان سے چھیننے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ مشعال ملک کا کہنا تھا کہ کرفیو کے دنوں میں کشمیریوں نے سیاحوں کو اپنے گھروں میں پناہ دی، خود بھوکے رہ کر مہمانوں کو کھانا کھلایا، یہ ہمارا کلچر اور ہماری انسانیت ہے۔
مشعال ملک نے مزید کہا کہ بھارت نہ صرف مقبوضہ کشمیر پر غیرقانونی قبضہ کیے ہوئے ہے بلکہ پاکستان میں پراکسیز کو بھی فروغ دے رہا ہے۔ انہوں نے مودی حکومت پر خطے میں جنگ کے حالات پیدا کرنے کا الزام لگایا اور کہا کہ سندھ طاس معاہدے کی معطلی بھی قابل مذمت اقدام ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بھارت کے دہشتگرد نیٹ ورکس کو دنیا بھر میں بے نقاب کیا جا رہا ہے اور عالمی برادری کو چاہیے کہ وہ بھارت کے ان جھوٹے ہتھکنڈوں کا نوٹس لے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پہلگام حملہ حریت رہنما یاسین ملک کشمیر مشعال حسین ملک مودی سرکار