کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کی میزبانی میں ہونیوالےآئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کے آغاز میں محض 14 روز باقی رہ گئے ہیں، ایسے شائقین کرکٹ و سابق کرکٹرز اپنی اپنی ٹیموں کی جیت کے دعوے کررہے ہیں۔ٹورنامنٹ میں شریک دفاعی چمپئین پاکستان ہوم گراؤنڈ پر ٹائٹل کا دفاع کرنے کیلئے تیار ہے تاہم انہیں آسٹریلیا، بھارت، انگلینڈ اور نیوزی لینڈ جیسی ٹیموں کے مدمقابل آنا ہوگا۔روایتی حریف پاکستان اور بھارت کا میچ نہایتی اہم ہوگا، یہ مقابلہ دونوں ٹیموں کے مستقبل کا فیصلہ بھی کرے گا۔آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کے خطاب آسٹریلیا اور بھارت نے 2، 2 بار اپنے نام کیے ہیں، اس ٹورنامنٹ میں کینگروز کی جیت کا تناسب 60 فیصد ہے جبکہ بھارت 29 میں سے 18 میچز جیتے ہیں جس میں انکا جیت کا تناسب 69.

2 فیصد کیساتھ موجود ہیں۔بھارت نے چیمپئینز ٹرافی 2002 اور 2013 میں جیتی تھی جبکہ 2017 کے فائنل میں انہیں پاکستان سے شکست کا منہ دیکھنا پڑا تھا۔رواں برس میزبان پاکستان، ایونٹ میں ٹائٹل کا دفاع کرے گا، پاکستان 23 میں سے صرف 11 مقابلے جیتے ہیں جبکہ گرین شرٹس کی جیت کا تناسب 47.8 فیصد ہے۔اگرچہ پاکستان نے 2017 میں ایونٹ کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا لیکن اسکے علاوہ قومی ٹیم کبھی ٹورنامنٹ کا فائنل نہیں کھیل سکی ہے۔دوسری جانب بھارت کو اہم فاسٹ بولر جسپریت بمراہ کی انجری کے باعث تاحال یقین نہیں ہے کہ وہ پلئینگ الیون کا حصہ ہوں گے یا نہیں۔

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

ون ڈے سیریز کے آغاز سے قبل ہی جنوبی افریقا کو بڑا دھچکا

پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز کے آغاز سے قبل ہی جنوبی افریقا کو بڑا دھچکا لگ گیا۔

تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقا کے جارح مزاج نوجوان بلے باز ڈیوالڈ بریوس کندھے کے پٹھوں میں کھنچاؤ کے باعث پاکستان کے خلاف تین ون ڈے میچز کی سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔

وہ ہفتے کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں تیسرے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کے دوران کندھے کی انجری کا شکار ہوئے تھے۔

بریوس بھارت کے خلاف ٹیسٹ سیریز کی تیاری کے لیے پاکستان میں جنوبی افریقی میڈیکل ٹیم کے ساتھ بحالی کے عمل سے گزریں گے۔

ون ڈے سیریز کے لیے ان کے متبادل کا اعلان مناسب وقت پر کیا جائے گا۔

SQUAD UPDATE ????
 
FAISALABAD: Momentum Multiply Titans batter Dewald Brevis has been ruled out of the three-match One-Day International series against Pakistan due to a low-grade shoulder muscle strain.

He sustained the shoulder injury during the third T20 International at the… pic.twitter.com/iuhnEyg3QA

— Proteas Men (@ProteasMenCSA) November 4, 2025

 

متعلقہ مضامین

  • بھارت ایشیا کپ ٹرافی کو ترس گیا، آئی سی سی سے شکایت کا امکان
  • ون ڈے سیریز کے آغاز سے قبل ہی جنوبی افریقا کو بڑا دھچکا
  • 59 فیصد امریکی صدر ٹرمپ کی کارکردگی سے مطمئن نہیں، تازہ ترین سروے
  • بھارت میں خطرناک ٹریفک حادثہ‘ درجنوں مسافر ہلاک
  • پاکستان ، سری لنکا ون ڈے سیریز کا شیڈول جاری ، ٹکٹس فروخت شروع
  • بھارتی کرکٹ بورڈ نے ایک مرتبہ ایشیا کپ کی ٹرافی کی ڈیمانڈ کردی
  • پاکستان میں اے آئی کا استعمال 15 فیصد سے بھی کم، یو اے ای اور سنگاپور سرفہرست
  • فیصل آباد میں 17 سال بعد انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی، پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں پہنچ گئیں
  • آزاد کشمیر ہمیں جہاد سے ملا اور باقی کشمیر کی آزادی کا بھی یہ ہی راستہ ہے، شاداب نقشبندی
  • لاہور کے شائقین کرکٹ نے نیا ریکارڈ بنا ڈالا