مٹیاری میں یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں ریلیوں کا انعقاد
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2025 GMT
مٹیاری(نمائندہ جسارت)یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے سے مٹیاری ضلع بھر میں ریلیوں کاانعقاد کیاگیا، ہالا میں پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی کی جانب سے صوبیدار ریٹائرڈ لطف علی بگھیو،نیاز حسین لغاری،یاسین نظامانی،زبیر ڈاھری،حاکم علی بھجو اور سول سوسائٹی اور پاک فوج کے ریٹائرڈ جوانوں نے کی ریلی درگاھ سرور نوح سے سے پریس کلب تک نکالی،ریلی کے شرکاء نے بینرز،پلے کارڈ پاکستان اور کشمیر کے پرچم ہاتھوں میں اٹھا رکھے تھے، ریلی کے شرکاء کی جانب سے بھارت کے خلاف اور کشمیربنیگا پاکستان کی نعرے بازی کی گئی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے رہنماؤں نے کہا کہ کشمیر پاکستان کا اٹوٹ انگ ہے جس پر ہندوستان نے قبضہ کر رکھا ہے،ظلم و بربریت کا بازار گرم کر رکھا ہے،جو انسانی حقوق کی سری ہن خلاف ورزی ہے،انہوں نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے،اور ہم کشمیری عوام کی جدوجہد آزادی میں ان کا بھرپور ساتھ دیں گے، رہنماؤں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ کشمیری عوام کو حق خود ارادیت دیا جائے اور ہندوستان کے مظالم کا نوٹس لیا جائے،دوسری طرف ہالا میں اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر مظاہر برڑو، میونسپل کمیٹی افسر سید محسن شاھ، میونسپل کمیٹی چیرمین گل پنھور اور مٹیاری میں ڈپٹی کمشنریوسف شیخ کی قیادت میں ریلی کاانعقاد کیاگیا ۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس کی افتتاحی تقریب کا کراچی میں انعقاد
کراچی:پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس 2025 کے دوسرے ایڈیشن کی افتتاحی تقریب ایکسپو سینٹر کراچی میں منعقد ہوئی۔ سعودی وزیر برائے ٹرانسپورٹ و لاجسٹک سروسز، جناب صالح الجاسر تقریب کے اعزازی مہمان تھے جبکہ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات، احسن اقبال نے مہمانِ خصوصی کے طور پر شرکت کی۔ تقریب میں آمد پر چیف آف دی نیول اسٹاف، ایڈمرل نوید اشرف نے اعزازی مہمان اور مہمانِ خصوصی کا استقبال کیا۔
اپنے خطاب میں مہمانِ خصوصی نے پاکستان کے بحری شعبے کی استعداد کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ یہ شعبہ قومی معیشت کی بہتری میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔ انہوں نے بلیو اکانومی کی اہمیت کے حوالے سے عوام میں آگہی کے فروغ اور ملکی بحری وسائل کو اجاگر کرنے کے لیے اس میری ٹائم ایکسپو کے انعقاد پر پاک بحریہ کی کاوشوں کو سراہا۔ مہمانِ خصوصی نے باضابطہ طور پر ایکسپو کے افتتاح کا اعلان کیا، یادگاری ڈاک ٹکٹ کی رونمائی کی اور بعدازاں ایکسپو کے مختلف اسٹالز کا بھی دورہ کیا۔
یہ چار روزہ ایونٹ پاک بحریہ کی جانب سے وزارتِ بحری امور کی سرپرستی میں منعقد کیا جا رہا ہے، جو 6 نومبر 25 تک جاری رہے گا۔ 44 ممالک کے وفود اور 178 بین الاقوامی و ملکی نمائش کنندگان کی شرکت پاکستان کے بحری شعبے میں بڑھتی ہوئی عالمی دلچسپی کی عکاس ہے۔
پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس قومی و بین الاقوامی سطح پر بحری شعور بڑھانے اور پاکستان کی بلیو اکانومی کی بے مثال صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کی ایک نمایاں کوشش ہے۔
تقریب میں سول و عسکری قیادت، بین الاقوامی وفود، صنعت اور کاروباری حلقوں کے معزز نمائندگان نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔