مفتاح اسماعیل نے تنخواہوں میں 300 فیصد اضافہ خزانے پر حملہ قرار دیدیا
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2025 GMT
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) مفتاح اسماعیل نے اراکین اسمبلی، وزراء کی تنخواہوں میں 300 فیصد اضافہ خزانے پر حملہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت نے خود کی تنخواہوں میں 300 فیصد اضافہ کر لیا جبکہ تنخواہ داروں پر 40 فیصد ٹیکس لگا دیا۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی جانب سے پنجاب اور قومی اسمبلی کے اراکین کی تنخواہوں میں ہونے والے ہوشربا اضافے پر ردعمل دیا گیا ہے۔مفتاح اسماعیل کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ایک طرف تو حکومت کہتی ہے کہ معیشت نازک موڑ پہ ہے اور ہمیں پاکستانیوں کو کمر کسنی ہوگی اور قربانیاں دینی ہوں گی۔ اسی لیے تنخواہ دار طبقے کی آمدن پر حکومت نے تقریباً 40 فیصد ٹیکس رکھا ہوا ہے، اور دوسری جانب حکومت خود کی تنخواہوں میں 300 فیصد اضافہ کر رہی ہے۔خزانے پہ اس حملے میں تمام 47 نمبر والے اور 45 نمبر والے ایم این اے شامل ہیں۔کیا آپ میں سے کسی کی آمدن اس سال 300 فیصد بڑی ہے؟۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: تنخواہوں میں 300 فیصد اضافہ کی تنخواہوں میں مفتاح اسماعیل
پڑھیں:
سویابین آئل کی قومی درآمدات میں مئی 676.31 فیصد اضافہ ،پی بی ایس
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (کامرس رپورٹر) سویابین ا?ئل کی قومی درا?مدات میں مئی 2025 کے دوران 676.31 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس)کے اعدادوشمار کے مطابق اس دوران درآمدات کی مالیت 11.8 ارب روپے تک پہنچ گئی جبکہ مئی 2024 میں سویابین ا?ئل کی درا?مدات کا حجم 1.52 ار ب روپے رہا تھا۔اس طرح مئی 2024 کے مقابلہ مئی 2025 کے دوران سویابین ا?ئل کی ملکی درا?مدات میں 10.28 ارب روپے یعنی 676فیصد سے زیادہ کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔