پاکستان کا بچہ بچہ کشمیریوں کے ساتھ کھڑاہوا ہے،مقرر
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2025 GMT
قاضی احمد (نمائندہ جسارت)ملک بھر کی طرح قاضی احمد میں بھی یوم یکجہتی کشمیر ڈے منایا گیا کشمیری بھائیوں کی آزادی اور بھارت کے ظلم و بربریت کے خلاف اسٹنٹ کمشنر قاضی احمد کے آفس کے سامنے سے ایک ریلی نکالی گئی۔ ریلی کے شرکا نے ہاتھوں میں لکھے بینر اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے اور کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے لگاتے رہے۔ ریلی میں شریک ریونیو ملازمین،پٹواریوں کے علاوہ مختار کار قاضی احمد شاہ مراد تنیو اور شہریوں نے بھی بڑی تعداد میںشرکت کی۔ دوسری جانب ٹائون کمیٹی قاضی احمد سے ٹائون چیئرمین جام چنگیزانڑ کی قیادت میں کشمیریوں سے اظہاریکجہتی کے لئے ریلی نکالی گئی۔ کشمیریوں سے ہمارا خون کا رشتہ ہے پاکستان کا بچہ بچہ کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہے کشمیر کی آزادی اور خود مختاری تک ان کی جدوجہد میں ساتھ ساتھ ہیں عالمی برادری اپنادہرا معیار ختم کرے اور بھارت کو لگام دے اور کشمیریوں کو بھارت کے ظلم سے نجات دلاکر انہیں حودمحتاری کا حق دلائے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پہلگام واقعہ بھارتی ایجنس "را" نے کروایا، مشعال ملک
مشعال ملک نے کہا کہ بھارت دنیا بھر میں کشمیریوں کو ٹارگٹ کر رہا ہے، بھارت میں مسلمانوں اور سکھوں سمیت اقلتیں محفوظ نہیں، مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اسلام تائمز۔ حریت رہنماء یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ پہلگام واقعہ بھارت ایجنسی "را" نے کروایا، سندھ طاس معاہدے پر بھارت دہشت گردی کر رہا ہے، بھارت نے سندھ طاس معاہدہ یکطرفہ توڑا ہے، سندھ طاس معاہدہ معطل کرنا قابل مذمت ہے۔ نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مشعال ملک کا کہنا تھا کہ پہلگام واقعہ بھارت ایجنسی "را" نے کروایا، اس سے قبل پٹھان کوٹ اور دیگر واقعات بھی انڈین ایجنسیز نے کرائے، جعفر ایکسپریس ہو یا گجرات کے واقعات ہوں سب میں بھارت ملوث رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بغیر ثبوت کے بھارت نے پاکستان پر الزام عائد کیا، بھارت نے سندھ طاس معاہدہ یکطرفہ توڑا ہے، سندھ طاس معاہدہ معطل کرنا قابل مذمت ہے۔ مشعال ملک نے کہا کہ بھارت دنیا بھر میں کشمیریوں کو ٹارگٹ کر رہا ہے، بھارت میں مسلمانوں اور سکھوں سمیت اقلتیں محفوظ نہیں، مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کے پاس صرف ٹورازم کا شعبہ رہ گیا تھا وہ بھی ان سے چھین لیا گیا، کشمیریوں کی روایت ہے انہوں نے کبھی اپنے مہمانوں اور سیاحوں کو نقصان نہیں پہنچایا، کشمیریوں نے کرفیو کے دوران سیاحوں کو اپنے گھروں میں رکھا، خود کشمیری بھوکے رہے اور سیاحوں کو کھانا کھلایا۔ مشعال ملک نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بد ترین خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے، بھارت کی مودی سرکار ہندوتوا ایجنڈے پر عمل پیرا ہے، مقبوضہ کشمیر میں بھارت غیر قانونی اقدامات کا مرتکب ہو رہا ہے،اقوام متحدہ اور عالمی برادری بھارتی ہٹ دھرمیوں پر آواز اٹھائیں۔