مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر خطے میں پائیدار امن کا قیام ممکن نہیں، قاسم نون
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2025 GMT
ذرائع کے مطابق رانا قاسم نون نے ایک پیغام میں کہا کہ پاکستان کی پارلیمان اور عوام آزادی کی تحریک میں کشمیری عوام کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی مانند کھڑی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین کشمیر کمیٹی رانا محمد قاسم نون نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر کشمیری عوام کے حق خودارادیت کی غیر متزلزل تحریک کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق رانا قاسم نون نے ایک پیغام میں کہا کہ پاکستان کی پارلیمان اور عوام آزادی کی تحریک میں کشمیری عوام کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی مانند کھڑی ہے، مسئلہ کشمیر برصغیر کی تقسیم کا نامکمل ایجنڈا ہے، مسئلہ کشمیر کو حل کیے بغیر خطے میں پائیدار امن کا قیام ممکن نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام نے آزادی کے حصول کیلئے گزشتہ 78 برس میں لازوال قربانیاں دی ہیں اور مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر خطے میں پائیدار امن کا قیام ممکن نہیں۔ رانا محمد قاسم نون نے کہا کہ پاکستان کشمیری عوام کی جدوجہد آزادی کی مکمل حمایت کرتا ہے، اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کا فوری حل ناگزیر ہے۔ انہوں نے 5 اگست 2019ء کے بھارتی اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے اس دن کشمیری عوام کے بنیادی حقوق پر شب خون مارا، بھارتی اقدامات جمہوری اقدار اور اصولوں کے منافی ہیں۔ چیئرمین کشمیر کمیٹی نے مطالبہ کیا کہ اقوام متحدہ اپنی سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عملدرآمد کو یقینی بنائے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کی قربانیاں تاریخ میں سنہری حروف سے لکھی جائیں گی۔ محمد قاسم نون نے کہا کہ وہ دن دور نہیں جب مقبوضہ کشمیر میں آزادی کا سورج طلوع ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی پارلیمان، حکومت اور عوام کشمیری عوام کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھیں گے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کشمیری عوام کے کہا کہ پاکستان مسئلہ کشمیر نے کہا کہ انہوں نے
پڑھیں:
بھارت کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو دہشت گردی سے جوڑنے کی کوشش کر رہا ہے، حریت کانفرنس
ترجمان حریت کانفرنس نے ماضی میں پٹھانکوٹ، اوڑی، بھارتی پارلیمنٹ، پلوامہ اور جموں میں فضائی اڈے جیسے واقعات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی ہمدردی حاصل کرنے کے لیے بھارت اس طرح کے فالس فلیگ آپریشنز کرتا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے ضلع اسلام آباد کے سیاحتی مقام پہلگام میں سیاحوں پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت جعلی آپریشنز اور پاکستان مخالف پروپیگنڈے کے ذریعے کشمیریوں کی جائز جدوجہد آزادی کو دہشت گردی سے جوڑنے کی بھرپور کوشش کر رہا ہے۔ ذرائٰع کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈووکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں 20مارچ 2000ء کو اس وقت کے امریکی صدر بل کلنٹن کے دورہ بھارت کے موقع پر چھٹی سنگھ پورہ میں سکھوں کے قتل عام کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ تحریک آزادی کشمیر اور پاکستان کو بدنام کرنے کے لئے جعلی آپریشنز کرنے کی بھارت کی ایک طویل تاریخ ہے۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ یہ حملہ بھی امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کے دورہ بھارت کے موقع پر کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ بھارت کشمیر میں اپنے مظالم سے توجہ ہٹانے کے لیے بڑے سفارتی واقعات سے پہلے اکثر اس طرح کے ڈرامے رچاتا رہا ہے۔ بیان میں ماضی میں پٹھانکوٹ، اوڑی، بھارتی پارلیمنٹ، پلوامہ اور جموں میں فضائی اڈے جیسے واقعات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ بین الاقوامی ہمدردی حاصل کرنے کے لیے بھارت اس طرح کے فالس فلیگ آپریشنز کرتا رہا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ سکھوں کے قتل عام کی تحقیقات میں بھارتی فورسز کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا تھا۔انہوں نے اقوام متحدہ پر زور دیا کہ وہ کشمیر کے بارے میں اپنی قراردادوں پر عمل درآمد کرے تاکہ بھارت کی طرف سے اس طرح کے جعلی آپریشنز کے نتیجے میں جنوبی ایشیا کو ایک بڑی تباہی سے بچایا جا سکے۔ ترجمان نے کہا کہ مودی حکومت مظلومیت کا کارڈ کھیل کر عالمی برادری کو بار بار دھوکہ نہیں دے سکتی کیونکہ وہ پاکستان کے خلاف لگائے جانے والے الزامات کے حوالے سے ٹھوس ثبوت پیش کرنے میں ہمیشہ ناکام رہی ہے۔ ایڈووکیٹ عبدالرشید منہاس نے کہا کہ کشمیری عوام اقوام متحدہ کی طرف سے تسلیم شدہ اپنے حق خودارادیت کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں اور ان کی تحریک آزادی کو عالمی سطح پر ایک منصفانہ جدوجہد کے طور پر تسلیم کیا جا چکا ہے۔