وفاقی حکومت قرضوں کا بوجھ کم کرنے میں کامیاب
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2025 GMT
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 فروری2025ء)پاکستان کا قومی قرض کم ہوگیا، وزارت خزانہ کی دستاویز کے مطابق 2022 میں جی ڈی پی کا 73.9فیصد قرض اب گھٹ کر 67.2 فیصد رہ گیا۔یہ ن لیگ حکومت کی اہم کامیابی اور قرضے کم کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات کرنا ہے۔ قانون کے مطابق جی ڈی پی کی مناسبت سے قومی قرض کو 60 فیصد سے کم رہنا چاہیے تاکہ قرضے اور ان پرسود پاکستانی معیشت کے لیے نقصان دہ نہ ہوں۔
(جاری ہے)
پی ٹی آئی دورحکومت میں بے دریغ قرضے لینے کے رجحان نے بھی مہنگائی بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔پی ٹی آئی جب برسراقتدار آئی تو پاکستان پر قومی قرض 24,950 ہزار ارب روپے تھا تاہم اس کے تین سال آٹھ ماہ کے دور میں 20,558 ہزار ارب کا بیرونی اور اندرونی قرض لیا گیا جس کے بعد قومی قرض 45,538 ہزار ارب تک جا پہنچا۔آنے والی حکومتیں اسے کم نہ کر سکیں اور وہ اب 71,200ہزار ارب تک پہنچ چکا ہے۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
پنجاب حکومت کا عارضی بنیادوں پر طبی ماہرین بھرتی کرنے کا فیصلہ
---فائل فوٹوحکومت پنجاب کی جانب سے عارضی بنیادوں پر طبی ماہرین کی بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
پنجاب اسمبلی نے بِل ’لوکم ہائیرنگ ایکٹ 2025ء‘ منظور کر لیا ہے، بل کے تحت کمیٹی بنائی جائے گی۔
بل کے متن کے مطابق وزیر اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر پنجاب کمیٹی کے چیئر پرسن ہوں گے۔ سیکریٹری اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر کمیٹی کا حصہ ہوں گے جبکہ 3 فیلڈ کے ماہرین اور ہیومن ریسورس بھی لوکم پالیسی کمیٹی میں ہوں گے۔
بل کے متن کے مطابق کمیٹی عارضی بھرتی کے ٹی او آرز بھی طے کرے گی، بھرتی سے قبل کم سے کم 2 اخبارات میں اشتہار لازم ہوگا، عارضی بنیادوں پر بھرتی ہونے والے مستقبل نوکری کی استدعا نہیں کر سکیں گے۔