کراچی میں قاتل ڈمپروں کو لگام نہ دی گئی تو انتہائی قدم اٹھاؤنگا، گورنر سندھ
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2025 GMT
گورنر کامران ٹیسوری نے سندھ حکومت کو ڈمپر مافیا کے خلاف ایک ہفتے میں لائحہ عمل دینے کا مطالبہ بھی کردیا ہے، سندھ حکومت ڈمپر مافیا کے خلاف کارروائی کرے ورنہ لائحہ عمل دوں گا، ڈمپر حادثے میں جاں بحق افراد کی نمازِ جنازہ میں شرکت کروں گا۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ کراچی میں قاتل ڈمپروں کو لگام نہ دی گئی تو انتہائی اقدام پر مجبور ہوں گا۔ کراچی میں بڑھتے ڈمپرز حادثات پر سخت ناراضی اور غصے کا اظہار کرتے ہوئے کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ ایک ہی روز میں کراچی کے 4 شہریوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔ گورنر سندھ نے کہا ہے کہ صرف کراچی ہی میں ڈمپروں کے کچلنے کے اس قدر واقعات کیوں ہو رہے ہیں؟ ڈمپر ڈرائیوروں کا لوگوں کو کچل کر فرار ہونا سوالیہ نشان ہے۔
کامران ٹیسوری نے کہا کہ انتظامیہ کی غفلت کب تک معصوم شہریوں کی زندگیاں چھینے گی؟ جس کمپنی کا ڈمپر حادثے کا ذمے دار ہو اس کمپنی کے خلاف کارروائی کی جائے۔ گورنر سندھ نے سندھ حکومت کو ڈمپر مافیا کے خلاف ایک ہفتے میں لائحہ عمل دینے کا مطالبہ بھی کردیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت ڈمپر مافیا کے خلاف کارروائی کرے ورنہ لائحہ عمل دوں گا، ڈمپر حادثے میں جاں بحق افراد کی نمازِ جنازہ میں شرکت کروں گا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ڈمپر مافیا کے خلاف کامران ٹیسوری نے سندھ حکومت گورنر سندھ لائحہ عمل نے کہا
پڑھیں:
گورنر سندھ کی ہدایت پر حیدر آباد بزنس کمیونٹی سیل قائم
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی ہدایت پر گورنر ہاؤس کراچی میں حیدر آباد بزنس کمیونٹی سیل قائم کر دیا گیا۔
گورنر ہاؤس کے ترجمان کے مطابق رابطے کے لیے ہیلپ لائن نمبرز 1366 اور 99204748-021 جاری کر دیے گئے ہیں۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ سیل کا قیام گورنر سندھ کے حالیہ دورۂ حیدر آباد کے دوران تاجروں سے کیے گئے وعدے کی تکمیل ہے، جس کے ذریعے تاجروں کے مسائل متعلقہ اداروں کے تعاون سے ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے۔