پنجاب دھی رانی پروگرام کے تحت 104 جوڑوں کی اجتماعی شادی
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2025 GMT
---فائل فوٹو
مظفر گڑھ میں پنجاب دھی رانی پروگرام کے تحت 104 جوڑوں کی اجتماعی شادی کا انعقاد کیا گیا ہے۔
دھی رانی پروگرام کے تحت کی جانے والی شادیوں میں جوڑوں کو 1 لاکھ روپے سلامی دی گئی اور جہیز کا سامان بھی تقسیم کیا گیا۔
نئے شادی شدہ جوڑوں نے شادی میں مدد دینے کے لیے وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا شکریہ ادا کیا۔
پشاور میں 20 یتیم اور نادار جوڑوں کی اجتماعی شادیوں کا اہتمام کیا گیا۔
پنجاب کے صوبائی وزیرِ سوشل ویلفیئر سہیل شوکت نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ دھی رانی پروگرام بچیوں کے والدین کے لیے وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا تحفہ ہے، ایسے پروگرام ظاہر کرتے ہیں کہ مریم نواز پنجاب کی بیٹی ہونے کے ساتھ ساتھ واقعی صوبے کی ماں بھی ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: جوڑوں کی اجتماعی شادی دھی رانی پروگرام
پڑھیں:
گوگل کروم بک فیکٹری لگانے کی پیشکش، مریم نواز معاونت کی یقین دہانی
لاہور(نیوز ڈیسک)پنجاب میں گوگل کی جانب سے گوگل کروم بک فیکٹری لگانے کی پیشکش پر وزیر اعلیٰ مریم نواز نے بھرپور معاونت کی یقین دہانی کروادی۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز سے بین الاقوامی ٹیکنالوجی کمپنی کےاعلیٰ سطح کے وفد نے ملاقات کی، کمپنی نے پنجاب میں لیپ ٹاپ کی تیاری کی پیشکش کردی۔
ملاقات میں بتایا گیا کہ گوگل کروم بک میں 3 بڑے اور اہم سافٹ ویئر بھی انسٹال کیے جائیں گے، لیپ ٹاپ میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی ٹول کٹ اور اے آئی جیمنائی انسٹال کرنے کا بھی بتایا۔
وزیر اعلیٰ پنجا ب مریم نواز نے کہا کہ پنجاب کو آرٹیفیشل انٹیلی جنس حب بنانا ہمارا عزم ہے، انفارمیشن ٹیکنالوجی کو بنیادی تعلیم کا حصہ بنانے پر کام کر رہے ہیں۔
گوگل فار ایجوکیشن کے وفد نے تعلیم اور خاص طور پر بچیوں کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کی جدید تعلیم دینے کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن کو متاثر کن قرار دیا۔