وزیراعظم شہباز شریف کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2025 GMT
وزیراعظم شہباز شریف کی جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان سے اہم ملاقات ہوئی ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف کی مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ آمد ہوئی اس موقع پر وفاقی وزیر عطا تارڑ اور احسن اقبال بھی موجود تھے۔جے یو آئی کے عبدالغفور حیدری، مولانا عطا الرحمان، مولانا اسعد محمود، اسلم غوری بھی ملاقات میں موجود تھے۔شہباز شریف اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: مولانا فضل الرحمان شہباز شریف
پڑھیں:
وزیر اعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد کے درمیان انتہائی اہم ملاقات طے
وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے درمیان انتہائی اہم ملاقات طے پاگئی، پاک- سعودی تعلقات کے تناظر میں ملاقات انتہائی اہمیت کی حامل ہے جس میں خطے کی سلامتی کی صورت حال اور اسرائیلی جارحیت پر مشاورت ہوگی-
رپورٹ کے مطابق ذرائع نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف اعلی سطح کے وفد کے ہمراہ کل سہ پہر "سرکاری دورے" پر ریاض پہنچیں گے۔
وزیر اعظم کے ہمراہ نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار، سینئیر وزرا اور اعلی حکام سعودی عرب جائینگے، سعودی ولی عہد پرنس محمد بن سلمان سے ملاقات میں وِزیراعطم کی معاونت کرینگے-
ذرائع کے مطابق سعودی عرب کی متعلقہ اہم شخصیات ولی عہد پرنس محمد بن سلمان کی معاونت کرینگی۔
وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب سے ہی دورہ برطانیہ پر روانہ ہونگے اور برطانیہ کا دورہ مکمل کرنے کے وزیراعظم اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرنے نیویارک چلے جائیں گے۔