جعل سازوں سے ہوشیار! اسٹیمپ پیپرز سے متعلق نئی شرط عائد
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2025 GMT
اسٹیمپ پیپرز کا اجرا بائیومیٹرک ویری فکیشن سے مشروط کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق اسٹیمپ پیپرز کے اجرا سے متعلق نئی شرط عائد کر دی گئی۔ بائیومیٹرک کے بغیر جاری ہونے والے تمام اسٹیمپ پیپرز جعلی تصور ہوں گے۔ضلعی انتظامیہ نے اسٹیمپ وینڈرز کو بائیومیٹرک ویری فکیشن کیلئے ہدایات جاری کر دی ہیں۔ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ کوئی بھی وینڈر نادرا بائیومیٹرک کے بغیر اسٹیمپ پیپرز جاری نہیں کر سکےگا۔ بائیو میٹرک کے بعد شہر سے جعلی اسٹیمپ پیپرز کا خاتمہ ہو جائے گا۔ جعلی اسٹیمپ پیپرز کی وجہ سے شہریوں کو ریونیو و دیگر معاملات میں مسائل کا سامنا تھا۔ڈی سی عرفان میمن کا کہنا ہے کہ جعلی اسٹیمپ پیپرز کی وجہ سے کئی فراڈ کے کیسز بھی رپورٹ ہوئے تاہم بائیو میٹرک ویری فکیشن کے بعد شہری محفوظ ٹرانزیکشنز کر سکیں گے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
خیبرپختونخوا میں سیاحتی مقامات اور سیاحوں سے متعلق ایڈوائزری جاری
—فائل فوٹوخیبرپختونخوا میں سیاحتی مقامات اور سیاحوں سے متعلق ایڈوائزری جاری کر دی گئی۔
محکمۂ سیاحت کے مطابق سیاحتی علاقوں میں 21 سے 29 جولائی تک فلیش فلڈز کا خدشہ ہے، سیاح غیرضروری سفر نہ کریں۔
سیکریٹری سیاحت ڈاکٹر عبدالصمد نے کہا کہ ایڈوائزری جاری کی گئی ہے، ہم بار بار کہتےہیں مگر لوگ بات نہیں مانتے، سیاحتی مقامات پر جانے سے پہلے لوگ 1422 پر کال کریں۔
موسم خرابی کے باعث سیاحوں کو ریسکیو کرنے والی ہیلی سروس روک دی گئی جبکہ سیاحوں کو بذریعہ سڑک بھی ریسکیو کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سیاح خطرناک علاقوں کا غیرضروری سفر اور دریاؤں کے کنارے جانے سے گریز کریں، سیاح ایڈوائزری ضرور دیکھیں، سوات واقعہ ایک سبق ہے۔
ڈاکٹر عبدالصمد کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز بھی کاغان ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے 500 سے زیادہ سیاحوں کو ریسکیو کیا، جھیل سیف الملوک روڈ پر کلاؤڈ برسٹ سے تودہ گرنے سے سڑک بند ہو گئی تھی۔