مقدار میں کمی پرتین پیٹرول پمپ سیل کردیے گئے
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2025 GMT
کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ حکومت کا کراچی کے پیٹرول پمپ مافیاز کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن ، وزیراعلی سندھ کے معاون خاص برائے قیمت و رسد عثمان ہنگورو نے پیمائش کے افسران کے ہمراہ صدر، آرام باغ، سول لائنز،گزری،ڈیفنس اور کورنگی انڈسٹریل ایریا کے 12 پیٹرول پمپس پر چھاپے مارے، جس میں مہران ٹائون کے علاقے میں مقدار میں کمی پی ایس او کے پمپ کو مکمل طور پر سیل کردیا گیا،جبکہ شاہین کمپلیکس پر کم مقدار پر پی ایس او کے دو ڈسپنسرز کو سیل کردیا گیا اور شاہراہ فیصل پر قائم پی ایس او پیٹرول پمپ بھی ڈفالٹر نکلا.
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پیٹرول پمپ
پڑھیں:
سیلابی ریلا سندھ کی گیس فیلڈ میں داخل، کئی کنویں تباہ کردیے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
سیلابی پانی کے باعث قادرپور گیس فیلڈ کے 10 کنویں متاثر ہوئے ہیں جس کی وجہ سے گیس کی سپلائی معطل ہوگئی ہے۔
لاڑکانہ میں زمیندارہ بند میں 100 فٹ چوڑا شگاف پڑنے کے بعد پانی کا ریلا درگاہ ملوک شاہ بخاری میں داخل ہوگیا اور اب تیزی سے زرعی زمینوں اور آبادی کی طرف بڑھ رہا ہے۔
گھوٹکی میں بھی سیلابی پانی سے قادرپور گیس فیلڈ متاثر ہوئی جہاں 10 کنوؤں کی سپلائی بند ہو چکی ہے۔
حکام کے مطابق کشمور میں دریائے سندھ پر گڈو بیراج کے مقام پر پانی کے بہاؤ میں مزید اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے اور اس وقت اونچے درجے کا سیلاب موجود ہے۔ امکان ہے کہ یہ ریلا آئندہ 48 گھنٹوں میں سکھر بیراج تک پہنچ جائے گا۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ گڈو بیراج محفوظ ہے، تاہم کچے کے علاقوں میں پانی کی سطح بڑھنے سے نقل مکانی کا سلسلہ جاری ہے اور اب تک تقریباً 30 ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے۔
دوسری طرف ضلع گھوٹکی کے علاقے جان محمد علی میں بھی سیلابی پانی نے متعدد دیہات کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے، جبکہ انخلا کا عمل نہ ہونے کے باعث متاثرین شدید مشکلات کا شکار ہیں۔