قال اللہ تعالیٰ وقال رسو ل اللہ ﷺ
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2025 GMT
کسی مومن مرد اور کسی مومن عورت کو یہ حق نہیں ہے کہ جب اللہ اور اس کا رسولؐ کسی معاملے کا فیصلہ کر دے تو پھر اسے اپنے اْس معاملے میں خود فیصلہ کرنے کا اختیار حاصل رہے اور جو کوئی اللہ اور اس کے رسولؐ کی نافرمانی کرے تو وہ صریح گمراہی میں پڑ گیا۔ اے نبیؐ، یاد کرو وہ موقع جب تم اس شخص سے کہہ رہے تھے جس پر اللہ نے اور تم نے احسان کیا تھا کہ ’’اپنی بیوی کو نہ چھوڑ اور اللہ سے ڈر‘‘اْس وقت تم اپنے دل میں وہ بات چھپائے ہوئے تھے جسے اللہ کھولنا چاہتا تھا، تم لوگوں سے ڈر رہے تھے، حالانکہ اللہ اس کا زیادہ حقدار ہے کہ تم اس سے ڈرو پھر جب زید اس سے اپنی حاجت پوری کر چکا تو ہم نے اس (مطلقہ خاتون) کا تم سے نکاح کر دیا تاکہ مومنوں پر اپنے منہ بولے بیٹوں کی بیویوں کے معاملہ میں کوئی تنگی نہ رہے جبکہ وہ ان سے اپنی حاجت پوری کر چکے ہوں اور اللہ کا حکم تو عمل میں آنا ہی چاہیے تھا۔ (سورۃ الاحزاب:36تا37)
سیدنا کعبہ بن حجر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا اے کعب میں تمہیں ایسے امراء سے جو میرے بعد آئیں گے اللہ کی پناہ میں دیتا ہوں جو لوگ ان ظالم امراء کے دروازے پر جائیں گے اور ان کی جھوٹی باتوں کو سچ ثابت کریں گے اور ان کی ظالمانہ کارروائیوں میں مددگار ثابت ہوں گے تو ایسے لوگوں سے نہ میرا تعلق ہے اور نہ ایسے لوگ مجھ سے تعلق رکھنے ہیں اور حوض کوثر پر وہ مجھ سے ملاقات نہیں کرسکیں گے اور جو لوگ ان ظالم امراء کے دروازے پر نہ جائیں یا جائیں تو ان کے جھوٹ کو سچ نہ بنائیں اور ظالمانہ کارروائیوں میں اس کے مددگار نہ ثابت ہوں تو ایسے لوگ میرے آدمی ہیں اور یقینا حوض پر وہ مجھ سے ملیں گے۔ (جامع ترمزی)
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
اداکارہ ریکھا کی حویلی ’بسیرا‘ کی قیمت جان کر آپ کے ہوش اُڑ جائیں گے
لیجنڈری اداکارہ ریکھا کی پرتعیش حویلی ممبئی کے سب سے خوبصورت اور مشہور مقامات میں سے ایک بینڈ اسٹینڈ پر واقع ہے۔
ریکھا کی حویلی ’بسیرا‘ کی پورے بھارت میں ہی دھوم ہے جسے دیکھنے کے لیے لوگ دور دور سے آتے ہیں کیوں کہ یہ حویلی انھیں امراؤ جان ادا کی یاد دلاتے ہیں۔
اس حویلی کا سب سے دلکش منظر داخلی دروازے پر چھتری بنی ہونا ہے جو دور سے دیکھنے پر خوبصورت منظر کو جنم دیتی ہے۔
حویلی کی کھڑکیاں اور دروازے برصغیر کی شاندار ثقافت اور روایتی نقش و نگار سے سجے ہیں۔
حویلی کو اس طرح تعمیر کیا گیا ہے کہ سورج کی روشنی ایک ایک کمرے تک داخل ہوسکے اور ہوا کا بھی گزر ہو۔
180 سے زائد فلموں میں اداکاری اور متعدد ایوارڈز حاص کرنے والی ریکھا کی اس حویلی کی قیمت 100 کروڑ روپے ہے جو پاکستانی 3 ارب روپوں سے زائد ہیں۔