City 42:
2025-07-26@06:52:34 GMT

صدر مملکت آصف زرداری ہاربن پہنچ گئے

اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2025 GMT

ویب ڈیسک: صدرمملکت آصف علی زرداری دورہ چین کے دوران ہاربن پہنچ گئے، آج 9 ویں ونٹر ایشین گیمز کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے۔

 صدر مملکت مختلف ممالک کے سربراہان کے اعزاز میں دیئے جانے والے ظہرانے میں بھی شرکت کریں گے جبکہ پاکستان اور چین نے دوطرفہ تعلقات کو خراب کرنے کی کوششیں ناکام بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

 دونوں ممالک کی جانب سے انسداد دہشتگردی، سی پیک کی ترقی میں تعاون کو مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا جبکہ افغانستان میں دہشت گرد گروپوں کیخلاف مؤثر کارروائی پر زور دیا گیا ہے۔

پرائیویٹ میڈیکل کالجزمیں داخلے ؛ پہلی سلیکشن فہرست جاری

 صدر آصف زرداری اور چینی صدر کی ملاقات کے مشترکہ اعلامیہ کے مطابق سی پیک کو اپ گریڈ کر کے جدید ترقیاتی راہداری بنایا جائے گا، مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ہونا چاہیے۔

 پاکستان اور چین نے تجارتی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے پر اتفاق کیا جبکہ صدر زرداری نے چینی ہم منصب کو دورہ پاکستان کی دعوت دی۔

 قبل ازیں صدر مملکت آصف زرداری کی چین کے وزیر اعظم لی چیانگ سے بھی ملاقات ہوئی جس میں صدر مملکت نے پاکستان کے ترقیاتی ایجنڈے کیلئے چین کی مسلسل حمایت کو سراہا اور قابل تجدید توانائی، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، انفراسٹرکچر اور زراعت کے شعبوں میں تعاون گہرا کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ 
 

پی ٹی آئی کا لاہور جلسے کی اجازت نہ ملنے پر پلان بی سامنے آگیا

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: صدر مملکت

پڑھیں:

دہشت گردوں کیخلاف آپریشن، صدر مملکت کا سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

سٹی 42 : صدر مملکت آصف علی زرداری نے مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے خلاف  انٹیلی جنس اطلاعات پر مبنی آپریشن میں 3 دہشت گردوں کے خاتمےپر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ 

صدر آصف علی زرداری نے آپریشن میں شہید ہونے والے میجر زیاد سلیم اول اور سپاہی نظام حسین کو خراج عقیدت اور  ان کی قربانی کو سلام پیش کیا، کہا کہ میجر زیاد سلیم اول شہید  اور سپاہی نظام حسین شہید نے مادر وطن کے دفاع میں جان کا نذرانہ دے کر بہادری کی نئی مثال قائم کی۔ 

میٹرک امتحان میں فیل ہونے پر طالبعلم نے بڑا قدم اٹھالیا

صدر مملکت نے شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور شہداء کے درجات کی بلندی کی دعا کی۔ آصف علی زرداری نے کہاکہ سکیورٹی فورسز کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی ۔ قوم اپنے شہداء کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی سرپرستی میں دہشت گردی کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔ قوم دہشت گردی کے خاتمے کے لیے اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔ 

متعلقہ مضامین

  • سعودی سفیر کی ملاقات، باہمی تعلقات کو وسعت دینا دونوں ممالک کیلئے مفید: صدر 
  • صدر آصف علی زرداری سے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کی ملاقات، باہمی تعاون پر تبادلہ خیال
  • سعودی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کار دوست ماحول سے فائدہ اٹھانا چاہیے؛ صدرِ مملکت
  • صدرِ مملکت سے سعودی سفیرکی ملاقات، دو طرفہ تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال
  • صدر مملکت آصف علی زرداری سے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کی اہم ملاقات
  • سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کی صدر زرداری سے ملاقات
  • صدر آصف علی زرداری سے چینی سفیر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات، علاقائی تعاون پر تبادلہ خیال
  • دہشت گردوں کیخلاف آپریشن، صدر مملکت کا سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
  • صدر مملکت آصف علی زرداری سے چین کے سفیر کی ملاقات،دوطرفہ تعلقات اور علاقائی تعاون پر تبادلہ خیال
  • صدرمملکت سے آسٹریا کی سبکدوش ہونے والی سفیر کی ایوانِ صدر میں الوداعی ملاقات،آصف علی زرداری نے باہمی تعلقات کے فروغ میں اینڈریا وکے کی خدمات کو سراہا