Al Qamar Online:
2025-06-13@17:30:39 GMT

سابق وزیراعظم سے کراٹےچمپئن فاطمہ خان کی ملاقات

اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2025 GMT

سابق وزیراعظم سے کراٹےچمپئن فاطمہ خان کی ملاقات

اسلام آباد (اسپورٹس ڈیسک)قائمقام صدر مملکت سید یوسف رضا گیلانی سے پاکستان کی نوجوان کراٹے چمپئن فاطمہ احمد خان نے ملاقات کی ۔قائمقام صدر نے فاطمہ احمد خان کو کم عمر میں کراٹے کے بین الاقوامی مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کرنے پر سراہا۔قائمقام صدر نے نوجوان کراٹے کی کھلاڑی کی حوصلہ افزائی کی اور کہا کہ پاکستان کی خواتین میں بے پناہ صلاحیتیں موجود ہیں۔ نوجوان کھلاڑیوں کو تربیت اور مواقع فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔اس موقع پر قائمقام صدر نے فاطمہ احمد خان کو تعریفی سند بھی پیش کی۔

.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان کھیل

پڑھیں:

شہباز شریف، شیخ محمد بن زاید کی ملاقات، فیلڈ مارشل بھی موجود، پاکستان، امارات میں قریبی رابطے برقرار رکھنے پر اتفاق

اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) وزیراعظم محمد شہباز شریف  اور امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان نے دوطرفہ تعلقات کے مثبت انداز اور تمام سطحوں پر جاری پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے قریبی رابطہ برقرار رکھنے اور علاقائی امن اور خوشحالی کے مشترکہ اہداف کو آگے بڑھانے کے لیے مل کر کام جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔  وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری  بیان کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف نے امارات کے سرکاری دورے کے دوران یو اے ای کے صدر اور ابوظہبی کے حکمران شیخ محمد بن زاید النہیان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان گہرے بھائی چارے پر مبنی تعلقات جو باہمی اعتماد، مشترکہ اقدار اور قریبی تعاون کی تاریخ پر استوار ہیں، کو اجاگر کیا گیا۔  دونوں رہنمائوں نے باہمی دلچسپی کے دوطرفہ، علاقائی اور عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا اور اہم شعبوں میں تعاون کو مزید بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ وزیراعظم نے پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کو کم کرنے میں تعمیری کردار ادا کرنے پر متحدہ عرب امارات کی قیادت کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے خطے میں امن، مذاکرات اور استحکام کے فروغ میں متحدہ عرب امارات کے مثبت کردار کو سراہا۔ دونوں رہنمائوں نے دوطرفہ تعلقات کے مثبت انداز اور تمام سطحوں پر جاری پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔ رہنمائوں نے قریبی رابطہ برقرار رکھنے اور علاقائی امن اور خوشحالی کے مشترکہ اہداف کو آگے بڑھانے کے لیے مل کر کام جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔ وزیراعظم نے متحدہ عرب امارات کے صدر کو جلد پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت کا اعادہ کیا۔ ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، چیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، وفاقی وزیر داخلہ سید محسن رضا نقوی، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء  اللہ تارڑ، معاون خصوصی سید طارق فاطمی بھی موجود تھے۔ قبل ازیں  شہباز شریف متحدہ عرب امارات کے صدر اور ابوظہبی کے فرمانروا شیخ محمد بن زید النہیان کی دعوت پر متحدہ عرب امارات کے ایک روزہ سرکاری دورے پر ابو ظہبی پہنچے تھے۔ ابو ظہبی کے البطین ہوائی اڈے پر متحدہ عرب امارات کے صدر کے بھائی اور قومی سلامتی کے مشیر  شیخ طحنون بن زاید النہیان نے وزیرِ اعظم کا پرتپاک استقبال کیا اور وزیر اعظم کے ہمراہ گاڑی میں صدارتی محل کی جانب روانہ ہوئے۔ علاوہ ازیں  شہباز شریف نے لندن ٹیک ویک 2025ء میں پاکستان کی موثر موجودگی اور شرکت پر تمام سٹیک ہولڈرز کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کا ٹیک مستقبل روشن ہے۔ لندن ٹیک ویک 2025 میں پاکستان کی شرکت پر وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے بیان میں کہا کہ میں لندن ٹیک ویک 2025 میں پاکستان کی موثر موجودگی اور شرکت پر تمام سٹیک ہولڈرز کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ اس بھرپور شرکت سے پاکستان کو ایک آگے بڑھتے ہوئے  ملک کی حیثیت حاصل ہوئی  ہے جو ٹیکنالوجی، اختراعات اور نوجوانوں کی دنیا کے ساتھ منسلک ہونے کی صلاحیت کو بروئے کار لا رہا ہے۔ اس طرح کے ایک اہم پلیٹ فارم پر ہماری موجودگی ہمارے بڑھتے ہوئے ڈیجیٹل فٹ پرنٹ اور عالمی اہداف کی عکاسی کرتی ہے۔  میں وزارت آئی ٹی، پاکستان سافٹ وئیر ایکسپورٹ بورڈ، ٹورازم ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان اور ہمارے ٹیک انٹرپرینیورز کو پاکستان کا وژن بھرپور انداز میں پیش کرنے پر سراہتا ہوں۔ جیسا کہ ہم ایک علم کی بنیاد پر معیشت کی جانب اپنے سفر کو تیز تر کر رہے ہیں، ہماری حکومت نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لیے،  ڈیجیٹل تبدیلی اور اس سے متصل عالمی تعلقات  کے لئے پر عزم ہے، پاکستان کا ٹیک مستقبل روشن ہے۔شہبازشریف نے ’’ایکس‘‘ پر پیغام میں کہا ہے کہ اپنے بھائی شیخ محمد بن زاید النہیان سے ملاقات پر خوشی ہوئی۔ ہم نے خطے میں امن، استحکام اور خوشحالی کے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔ تجارت اور سرمایہ کاری سمیت دو طرفہ تعلقات مضبوط ہو رہے ہیں۔ دونوں ممالک کے تعلقات باہمی اتماد اور بھائی چارے پر مبنی ہیں۔ خطے میں کشیدگی میں کمی کیلئے اہم کردار  پر متحدہ عرب امارات کے مشکور ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • وزیراعظم شہباز شریف اماراتی صدر کی دعوت پر اعلیٰ حکومتی وفد کے ساتھ ابوظبی پہنچ گئے
  • شہباز شریف، شیخ محمد بن زاید کی ملاقات، فیلڈ مارشل بھی موجود، پاکستان، امارات میں قریبی رابطے برقرار رکھنے پر اتفاق
  • اسرائیل ایران پر حملہ کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتا، سابق سیکرٹری خارجہ
  • پاکستان کا احمد آباد طیارہ حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس، متاثرین سے تعزیت
  • وزیراعظم محمد شہباز شریف کی اپنے یو اے ای کے سرکاری دورے کے دوران متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان سے ملاقات
  • وزیراعظم محمد شہباز شریف کی متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان سے ملاقات
  • وزیراعظم  کی امارات کے صدرسے ملاقات،اہم شعبوں میں تعاون بڑھانے کا عزم
  • وزیراعظم سے مسلم لیگ ق کے اراکینِ قومی اسمبلی پر مشتمل وفد کی ملاقات
  • وزیراعظم شہبازشریف سے چودھری سالک حسین کی قیادت میں وفد کی ملاقات،کامیاب بجٹ پر خراج تحسین
  • امریکی ناظم الامور کی ملاقات: بجٹ ملازمین، کسان، عوام دوست، وزیراعظم کو مبارکباد: مریم نواز