اسلام آباد ایئرپورٹ آؤٹ سورسنگ؛ حکومت نے کنسورشیم کی پیشکش مسترد کر دی
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2025 GMT
اسلام آباد:
اسلام آباد ایئرپورٹ آؤٹ سورسنگ کے معاملے پر وفاقی حکومت نے کنسورشیم کی پیشکش مسترد کر دی۔
ذرائع کے مطابق کنسورشیم نے 46 فیصد شیئر کی پیشکش کی جبکہ ریزرو قیمت 56 فیصد مقرر تھی۔
کنسورشیم ریزرو قیمت کے مطابق پیشکش نہ کر سکا جس کے باعث آؤٹ سورسنگ معاہدہ مسترد کر دیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کی شرائط پوری نہ ہونے پر پیشکش ناقابل قبول قرار دی گئی۔
بولی میں ترکی اور برطانیہ کی کمپنیوں پر مشتمل کنسورشیم شامل تھی۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
حکومت بلوچستان کے پاس گندم کا ذخیرہ ختم، بحران کا خدشہ
محکمہ خوراک کے ذرائع کے مطابق صوبے میں سال 2024 سے 2025 کیلیے گندم کی تاحال خریداری نہیں کی گئی۔ اسلیے رواں سال گندم کی خریداری نہ ہونے سے بلوچستان میں گندم کا اسٹاک صفر ہوگیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان میں محکمہ خوراک کے پاس گندم کا ذخیرہ ختم ہونے کے باعث گندم کا بحران شدت اختیار کرنے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔ محکمہ خوراک کے ذرائع کے مطابق صوبے میں سال 2024 سے 2025 کے لیے گندم کی تاحال خریداری نہیں کی گئی۔ اس لیے رواں سال گندم کی خریداری نہ ہونے سے بلوچستان میں گندم کا اسٹاک صفر ہوگیا ہے۔ ذرائع نے مقامی اخبار کو بتایا کہ کابینہ کی منظوری سے صوبے میں 2023 کا اسٹاک ریلیز کر دیا گیا ہے۔ تاہم بلوچستان میں ستمبر 2025 تا مارچ 2026 کے لیے محکمہ کے پاس گندم دستیاب نہیں ہے۔ موجودہ گندم بحران سے نمٹنے کیلئے بلوچستان حکومت کو سمری بھجوا دی گئی ہے۔ سمری میں پاسکو یا حکومت پنجاب سے 5 لاکھ بیگز گندم کی خریداری کی سفارش بھی کی گئی ہے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ بلوچستان کابینہ کی منظوری کے بعد گندم کی خریداری کا عمل آگے بڑھایا جائے گا۔