لاہور:

پاکستان ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ نے اپنے کرکٹر بننے کا دلچسپ قصہ سنادیا۔

سابق کپتان سلمان بٹ کی میزبانی میں خصوصی پی سی بی پوڈکاسٹ میں نوجوان فاسٹ بولر نسیم شاہ نے نیوزی لینڈ کے خلاف اپنی کارکردگی اور آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 میں بھارت کے خلاف اہم میچ کے حوالے سے اپنے عزائم کا اظہار کیا۔

نوجوان فاسٹ بولر نسیم شاہ نے اپنے کرکٹ کے ابتدائی سفر کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ جب وہ 12 یا 13 سال کی عمر میں لاہور کرکٹ کھیلنے آئے تو ایک شخص نے محض ایک گیند دیکھ کر کہہ دیا کہ وہ فوری طور پر فرسٹ کلاس کرکٹ کھیل سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی سے قبل چھکوں کو لیکر فخر زمان نے بڑی ڈیمانڈ کردی

نسیم کے مطابق ان کے والد نے انہیں ایک سے ڈیڑھ ماہ کا وقت دیا کہ اگر کرکٹ میں کچھ حاصل کر سکے تو ٹھیک، ورنہ اسکول واپس جانا ہوگا۔ لیجنڈری کرکٹر عبدالقادر کے بیٹے سلمان قادر نے ان کی صلاحیتوں کے بارے میں پیش گوئی کی تھی، جبکہ عبدالقادر نے خود ان کا ٹرائل بھی لیا تھا۔ نسیم شاہ کا کہنا تھا کہ وہ یہاں تک انتھک محنت کے بعد پہنچے ہیں۔

انجری سے واپسی کا چیلنج

نسیم شاہ نے انجری کے بعد کرکٹ میں واپسی کے چیلنجز پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ری ہیب کے بعد دوبارہ میدان میں آنا کسی بھی کھلاڑی کے لیے ایک مشکل مرحلہ ہوتا ہے۔ انہوں نے ون ڈے کرکٹ میں اپنی بولنگ کے حوالے سے کہا کہ وہ کوشش کرتے ہیں کہ ڈسپلن کے ساتھ گیند بازی کریں، کیونکہ نئے گیند سے وکٹ لینا بہت اہم ہوتا ہے۔

بیٹنگ میں بہتری کی کوشش

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ جب ٹیل اینڈرز کی شراکت بنتی ہے تو بولرز مایوس ہو جاتے ہیں، اسی چیز کو مدنظر رکھتے ہوئے وہ خود بھی بیٹنگ میں بہتری لانے کی کوشش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ کلب کرکٹ میں بیٹنگ پر محنت کرتے ہیں اور میچز میں اوپننگ بھی کرتے ہیں تاکہ وکٹ جلد نہ دیں اور ٹیم کے لیے زیادہ سے زیادہ اسکور بنا سکیں۔

چیمپئنز ٹرافی کی تیاری

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے نسیم شاہ نے کہا کہ وہ اور پوری ٹیم اس ایونٹ کے لیے نہ صرف پرجوش ہیں بلکہ بھرپور تیاری بھی کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے میدانوں میں عالمی کرکٹ کے ستارے ایکشن میں نظر آئیں گے اور اس بار ٹیم کو مکمل یقین ہے کہ وہ اپنی غلطیوں کو نہیں دہرائے گی اور کامیابی حاصل کرے گی۔

ٹکٹ مانگنے والوں سے درخواست

پی سی بی کی جانب سے کھلاڑیوں کو ملنے والے ٹکٹس پر بات کرتے ہوئے نسیم شاہ نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ انہیں صرف تین سے چار ٹکٹس ملتے ہیں، جبکہ مانگنے والوں کی تعداد 200 سے 300 تک پہنچ جاتی ہے۔ انہوں نے شائقین سے درخواست کی کہ براہ کرم ناراض نہ ہوا کریں کیونکہ بعض اوقات انہیں اپنی فیملی کو بھی منع کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے ہلکے پھلکے انداز میں کہا، *"مجبوری ہے، سب کو خوش نہیں رکھ سکتے، بس ٹکٹ نہ مانگا کریں۔!

پی سی بی پوڈکاسٹ کے دوسرے حصے میں سابق کرکٹر سلمان بٹ نیوزی لینڈ کے آف اسپنر مائیکل بریسویل، آل راؤنڈر گلین فلپس اور ٹاپ آرڈر بیٹر وِل ینگ سے گفتگو کریں گے۔ یہ خصوصی ایپی سوڈ اتوار 9 جنوری کو جاری کی جائے گی۔

نیوزی لینڈ کے ان تین کھلاڑیوں نے 2023 کے بعد پاکستان کے اپنے گزشتہ دو دوروں کے تجربات، پاکستان اور جنوبی افریقہ کے خلاف آئندہ ون ڈے سیریز اور آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔

تین ملکی سیریز کے میچز 8 اور 10 فروری کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ہوں گے جبکہ 12 اور 14 فروری کے میچز کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے، آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کا افتتاحی میچ کراچی میں 19 فروری کو ہوگا جس میں پاکستان اور نیوزی لینڈ مدمقابل آئیں گے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 نسیم شاہ نے کے حوالے سے نیوزی لینڈ کرتے ہوئے فاسٹ بولر انہوں نے کرکٹ میں کرتے ہیں کے بعد کہا کہ

پڑھیں:

راولپنڈی میں 4 سالہ بچہ والد کی پستول سے کھیلتے ہوئے اتفاقیہ گولی لگنے سے جاں بحق

راولپنڈی کے تھانہ علاقے ڈھیری میں افسوسناک واقعہ پیش آیا، جس میں چار سالہ بچہ والد کے لوڈ پستول سے  کھیلتے ہوئے گولی چلنے سے دم توڑ گیا

ایکسپریس نیوز کے مطابق کلرسیداں کے علاقے ڈھیری کے رہاہشی محمد گل کا چار سالہ بیٹا آیان گل  والد کے کمرے میں  بستر پر لیٹا ہوا تھا کہ اس دوران اُس کو والد کا لوڈڈ پستول نظر آیا جس کے ساتھ وہ کھیلنے لگا۔

کھیل کے دوران اچانک گولی چلی جو بچے کہ کنپٹی  کے قریب سے لگتی ہوئی گردن سے نکل گی جس سے بچہ  موقع پر دم توڑ گیا۔

پولیس نے اطلاع ملنے پر بچے کی نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا۔

 پولیس کے مطابق متوفی بچے کا والد پراپرٹی اور کپڑے کا کاروبار کرتا ہے جس نے ابتدائی بیان ریکارڈ کرایا اور اُس میں واقعے کو حادثہ قرار دیا ہے۔

پولیس حکام  کے مطابق ابتدائی بیان میں  بچے کا والد کا کہنا تھا کہ پسٹل لائسنس یافتہ ہے جو لوڈ حالت میں بستر پر تکیے کے نیچے پڑا ہوا تھا،

بیٹے کے پاؤں میں موچ آئی ہوتی جسکو ڈاکڑ نے آرام کے کہہ رکھا تھا لیکن وہ صحن میں کھیل رھا تھا جسکو میں نے خود کمرے میں آرام کرنے کے لیے بھیجا اور وہ بستر پر لیٹ گیا اور اس دوران پستول اسکے ہاتھ آیا جس سے اُس نے کھیلنا شروع کردیا۔

اس دوران اتفاقیہ گولی چل کر اسکو لگ گئی اور وہ موقع پر دم توڑ گیا۔

متعلقہ مضامین

  • انٹرنیٹ صارفین نے بھارتی دھمکیوں پر دلچسپ میمز بنا ڈالیں
  • وطن کی سلامتی و دفاع کیلئے پوری قوم متحد ہے، علامہ مقصود ڈومکی
  • بچوں کے علاج کیلئے بھارت جانیوالی حیدرآباد کی فیملی مشکلات کا شکار
  • ذہنی دباؤ کی وجہ سے نِدا ڈار نے کرکٹ سے وقفہ لے لیا
  • بھارت پانی روکنے سے باز رہے ورنہ ٹارگٹ کی تباہی کیلئے جوہری طاقت بھی استعمال کرسکتے ہیں‌، عسکری قیادت کا بھارت کو پیغام
  • آمنہ بلوچ نے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے فیصلوں سے سفارتی برادری کو آگاہ کردیا
  • راولپنڈی میں 4 سالہ بچہ والد کی پستول سے کھیلتے ہوئے اتفاقیہ گولی لگنے سے جاں بحق
  • اب تک شادی کیوں نہیں کی؟ فیصل رحمان نے دلچسپ وجہ بتادی
  • امن اور مکالمہ ہماری ترجیح  ، قومی سلامتی یا وقار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے،امیر مقام
  • بھارت میں ایشیاکپ، ٹی20 ورلڈکپ اور چیمپئینز ٹرافی کا مستقبل کیا ہوگا؟