ایم کیو ایم پاکستان کے چئیرمین ڈاکٹرخالد مقبول صدیقی کا سی اوسی کے رکن عزیز شاہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2025 GMT
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 فروری2025ء)ایم کیو ایم پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے سینٹرل آ رگنائزنگ کمیٹی کے رکن عزیز شاہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ عزیز شاہ نہایت ہی مخلص اور محنتی کارکن تھے ہر مشکل حالات میں تحریک سے جڑے ہوئے تھے ان کی وفات سے تحریک ایک مخلص کارکن سے محروم ہوگء۔
ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے عزیز شاہ کے تمام سوگواران سے دلی تعزیت و ہمدردی کرتے ہوئے انھیں صبر کی تلقین کی اور اللہ تعالی سے دعا کی کہ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور ان کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا کرے ۔دریں اثنا مرحوم عزیز شاہ کی نمازہ جنازہ مسجد نور فیڈرل بی ایریا میں ادا کی گئی جبکہ تدفین سخی حسن قبرستان میں ان کو آ ہوں اور سسکیوں کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔(جاری ہے)
نمازہ جنازہ و تدفین میں ایم کیو ایم پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سئینر رہنما انیس قائم خانی ،مرکزی کمیٹی کے اراکین،ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماوں،سی او سی کے انچارج و اراکین ،سابقہ مئیر کراچی وسیم اختر ،حق پرست اراکین اسمبلی ٹاون و یو سی کے انچارجز و کارکنان ہمدردوں و مرحوم کے عزیز و اقارب نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور مرحوم کے بلند درجات کے لئے فاتحہ کی گئی۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے ایم کیو ایم پاکستان کے مقبول صدیقی عزیز شاہ
پڑھیں:
چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ کا محمدی کالونی عزیز آباد کا دورہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر)چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ نے حالیہ بارشوں کے بعد محمدی کالونی عزیز آباد کا دورہ کیا اور علاقے میں سیوریج و صفائی ستھرائی کے کاموں کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے عوام سے ملاقات کی اور سیوریج کے مسائل کے فوری حل کے لیے متعلقہ عملے کو ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرنے کی ہدایت دی تاکہ شہریوں کو فوری ریلیف فراہم کیا جا سکے۔دورے کے موقع پر سابقہ ٹاؤن ناظم فاروق نعمت اللہ، یو سی چیئرمین خواجہ قمر، ڈائریکٹر باغات محمد ندیم حنیف، ڈائریکٹر سینیٹیشن وقار احمد اور دیگر افسران و عملہ بھی ان کے ہمراہ موجود تھا۔چیئرمین نصرت اللہ نے عوام سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ:’واٹر اور سیوریج کے کاموں پر ٹاؤن انتظامیہ کے کروڑوں روپے خرچ ہو چکے ہیں، حالانکہ یہ ذمہ داری میئر کراچی اور واٹر بورڈ کی ہے، جو بدقسمتی سے اپنی ذمہ داری ادا نہیں کر رہے۔”انہوں نے مزید کہا کہ:”ہم اپنی عوام کو بے سہارا نہیں چھوڑ سکتے۔ عوام کے مسائل ہی ہمارے مسائل ہیں، اسی لیے محدود وسائل کے باوجود ان کے حل کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ساتھ ہی محمدی گراؤنڈ میں فیلڈ لائٹ نصب ہو چکی ہے اور گراؤنڈ کی تزین و آرائش کا کام جاری ہے جو کہ جلد سے جلد مکمل کر کے عوام کے حوالے کیا جائے گا۔