الیکٹرک گاڑیاں بنانے والی کمپنی بی وائی ڈی، میگا موٹرز کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان میں کاربن کے اخراج میں کمی لانے اور ہوا کے معیار کو بہتر بنانے سے متعلق اہم حل کے طور پر ماحول دوست نیو انرجی گاڑیوں کے استعمال کو فروغ دے رہی ہے اور اس کی گاڑیوں کے باعث کاربن کے اخراج میں  80 ملین ٹن کمی آئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کو غیر معمولی موسمیاتی تباہ کاریوں کا سامنا ہے، وزیراعظم کا بین الاقوامی ماحولیاتی کانفرنس سے خطاب

اسلام آباد میں جاری ڈان میڈیا کی ’بریتھ پاکستان‘ عالمی موسمیاتی کانفرنس کے دوسرے روز خطاب کرتے ہوئے بی وائی ڈی کے نائب صدر برائے سیلز اینڈ اسٹریٹجی دانش خلیق نے کہا کہ بی وائی ڈی کی جانب سے تیار کردہ الیکٹرک گاڑیوں پر منتقلی سے تقریباً 80 ملین ٹن کاربن کی کمی ہوئی ہے۔ یہ ماحول سے کاربن جذب کرنے والے 1.

3 ارب درختوں کے برابر ہے‘۔

دانش خلیق نے کہا کہ جب ہم خاص طور پر الیکٹرک گاڑیوں کو دیکھتے ہیں تو روایتی گاڑیوں کے مقابلے کاربن کے اخراج میں 70 سے 80 فیصد کی کمی ہوتی ہے اور پلگ ان ہائبرڈ گاڑیوں میں کمی کا یہ تناسب 60 فیصد ہے۔

مزید پڑھیے: چینی کمپنی بی وائی ڈی نے 2 الیکٹرک گاڑیاں پاکستان میں متعارف کرادیں

ماحولیات کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ بی وائی ڈی ماحولیات کی پائیداری کے اعتبار سے نقل و حرکت میں بڑی اور انقلابی تبدیلی لانے کے لیے پرعزم ہے۔

دانش خلیق نے کہا کہ نئی انرجی وہیکلز کی طرف منتقلی اب کوئی دور کا مقصد نہیں ہے اور یہ آج کے اہم ماحولیاتی چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کی فوری ضرورت ہے۔

مزید پڑھیں: چینی کمپنی بی وائی ڈی الیکٹرک کاروں کی ملکہ ٹیسلا کو کس طرح مات دے رہی ہے؟

انہوں نے کہا کہ ہماری گاڑیاں نہ صرف اخراج کو کم کرتے ہیں بلکہ شہری نقل و حمل کے لیے ایک زیادہ مؤثر حل بھی پیش کرتی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بریتھ پاکستان کے ساتھ شراکت داری گرین ٹرانسپورٹیشن کو آگے بڑھانے اور پائیدار جدت طرازی کے لیے ہمارے عالمی مشن میں ایک فطری قدم ہے۔

حال ہی میں پاکستانی مارکیٹ میں داخل ہونے والی کمپنی بی وائی ڈی اپنی جدید این ای وی ٹیکنالوجی اور پائیدار جدت کو بروئے کار لانے کے لیے پرعزم ہے تاکہ پاکستان کو ماحول دوست نقل و حرکت کی جانب منتقل کیا جا سکے۔ اس کے ساتھ ساتھ بی وائی ڈی ماحولیاتی چیلنجز سے نمٹنے اور زیادہ پائیداراور توانائی سے بھرپور مستقبل کو فروغ دینے کے لیے بھی پرعزم ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

الیکٹرک وہیکلز بریتھ پاکستان بی وائی ڈی دانش خلیق ماحول دوست گاڑیاں

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: الیکٹرک وہیکلز بریتھ پاکستان بی وائی ڈی دانش خلیق ماحول دوست گاڑیاں کمپنی بی وائی ڈی دانش خلیق کے لیے

پڑھیں:

ایران کے جزیرہ قشم میں ایک جنگی طیارہ گرنے کی اطلاعات

سوشل میڈیا ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک نامعلوم طیارہ زمین پر گر رہا ہے جس میں آگ لگی ہوئی ہے۔ بعض ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ ایرانی ایئر ڈیفنس نے دشمن کا طیارہ مار گرایا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ایران کے جزیرہ قشم میں ایک جنگی طیارہ گرنے کی ابتدائی اطلاعات سامنے آ رہی ہیں، سوشل میڈیا ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک نامعلوم طیارہ زمین پر گر رہا ہے جس میں آگ لگی ہوئی ہے۔ بعض ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ ایرانی ایئر ڈیفنس نے دشمن کا طیارہ مار گرایا ہے تاہم ابھی تک باقاعدہ تصدیق نہیں ہوئی۔ دوسری طرف ایران نے صوبہ کرمان میں امریکی ٹاماہاک کروز میزائل کو بھی مار گرایا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور ڈیفنس فیز 5 میں گھر کی بیسمنٹ سے 53 سالہ شخص کی لاش برآمد
  • نواز شریف کا کیا گیا وعدہ پورا، 10 جدید الیکٹرک بسوں کا تحفہ آزاد کشمیر روانہ
  • ایران کے جزیرہ قشم میں ایک جنگی طیارہ گرنے کی اطلاعات
  • چیری نے پاکستان میں اپنی گاڑیوں کے تمام ماڈلز کی قیمتیں بڑھا دیں
  • حکومت کا بڑا ریلیف، الیکٹرک بائیکس پر سبسڈی اور بلاسود قرض کا اعلان
  • صرف 10 لاکھ روپے میں منی الیکٹرک کار، کیا یہ واقعی ممکن ہے؟
  • ایران سے جنگ نے ایک اور مشکل کھڑی کر دی، امریکا کے تیل کے ذخائر 45 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئے
  • ’’خیبر پی کے ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن پالیسی اینڈ روڈ میپ 2030ء ‘‘ کا اجراء 
  • کوئٹہ، ہماری عبادتگاہ مسمار کرکے تجارتی پلازہ بنانا قابل مذمت ہے، سکھ برادری
  • میڈ اِن پاکستان الیکٹرک گاڑی کی مارکیٹ میں آمد جلد متوقع، بی وائی ڈی نے اہم اعلان کردیا