پاکستان میں فرانس کے سفیر نکولس گالے نے کونسل جنرل الیکسس چاٹاہتنِسکی کے ہمراہ کراچی میں پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا جہاں ڈی جی پی اے اے ایئر وائس مارشل ذیشان سعید اور سینیئر حکام نے ان کا استقبال کیا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہبازشریف سے فرانسیسی صدرکی ملاقات، دو طرفہ تعلقات کے فروغ پرتبادلہ خیال

سفیر کو پی اے اے کی تنظیمی ڈھانچے، اس کی جدیدیت کے منصوبوں اور مستقبل کی حکمت عملی پر بریفنگ دی گئی۔ ملاقات میں ای گیٹ سسٹمز، جدید نیویگیشن ٹیکنالوجی اور بڑے ایئرپورٹس کی آؤٹ سورسنگ پر تبادلہ خیال ہوا۔ نئے گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے فعال ہونے پر بھی گفتگو کی گئی۔

نکولس گالے نے پی اے اے کی ترقیاتی کاوشوں کو سراہتے ہوئے پاکستان کے ایوی ایشن سیکٹر میں فرانس کے تعاون کے عزم کا اعادہ کیا۔

مزید پڑھیے: ٹرمپ کا فلسطینیوں کی غزہ سے بیدخلی کا منصوبہ فرانس نے بھی مسترد کردیا

ڈی جی پی اے اے ایئر وائس مارشل ذیشان سعید نے بین الاقوامی شراکت داری کی اہمیت پر زور دیا اور فرانسیسی کمپنیوں کے ساتھ تعاون کے امکانات پر روشنی ڈالی۔

دورے کے اختتام پر یادگاری تحائف کا تبادلہ کیا گیا جو دونوں ممالک کے مستحکم تعلقات کی علامت ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی فرانسیسی سفیر.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی فرانسیسی سفیر پی اے اے

پڑھیں:

عمان کے سلطان اور ولادیمیر پیوٹن کی ملاقات، ایرانی جوہری مذاکرات پر تبادلہ خیال

صحافیوں سے اپنی ایک گفتگو میں روس کے صدارتی مشیر کا کہنا تھا کہ ہمارا اپنے ایرانی ساتھیوں کے ساتھ گہرا تعلق ہے۔ جہاں تک ہو سکا ہم اُن کی مدد کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ عمان کے سلطان "هيثم بن طارق" اس وقت "ماسکو" میں موجود ہیں جہاں انہوں نے روسی صدر "ولادیمیر پیوٹن" سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں ایران کے جوہری مذاکرات سے متعلق مسائل پر تبادلہ خیال ہوا۔ اس گفتگو کے حوالے سے روس کے صدارتی مشیر "یوری اوشاکوف" نے صحافیوں کو بتایا کہ ہم نے ایرانی و امریکی نمائندوں کے درمیان مذاکراتی عمل کے بارے میں بات کی۔ ہم دیکھیں گے کہ اس عمل کا کیا نتیجہ نکلتا ہے۔ ہمارا اپنے ایرانی ساتھیوں کے ساتھ گہرا تعلق ہے۔ جہاں تک ہو سکا ہم اُن کی مدد کریں گے۔ یوری اوشاکوف نے مزید بتایا کہ ممکن ہے کہ ان مذاکرات میں امریکی ٹیم کی سربراہی کرنے والے "اسٹیو ویٹکاف" اس ہفتے ماسکو کا دورہ کریں۔ قابل غور بات یہ ہے کہ اسٹیو ویٹکاف ایک ہی وقت میں ایران کے ساتھ غیر مستقیم مذاکرات میں شریک ہیں جب کہ دوسری جانب روس اور یوکرائن کے درمیان امن مذاکرات کی ذمے داری بھی انہیں کے پاس ہے۔ اس لئے ابھی تک یہ نہیں بتایا جا سکتا کہ ان کے دورہ روس کا کیا مقصد ہے؟۔

متعلقہ مضامین

  • صدر آصف زرداری سے وفاقی وزیر داخلہ کی ملاقات،قومی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال
  • وزیر خزانہ کی فِچ ریٹنگز کی ٹیم سے ملاقات، اصلاحاتی ایجنڈے اور معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال
  • بیرسٹر گوہر سے امریکی نائب سفیر کی ملاقات، رابطے بحال رکھنے پر اتفاق 
  • ایم ڈبلیو ایم وفد کی خالد خورشید سے ملاقات، اہم علاقائی اور سیاسی امور پر تبادلہ خیال
  • کراچی میں پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی کی جانب سےچوتھی ای کچہری کا انعقاد
  • ایران جوہری مذاکرات: پوٹن اور عمان کے سلطان میں تبادلہ خیال
  • عمان کے سلطان اور ولادیمیر پیوٹن کی ملاقات، ایرانی جوہری مذاکرات پر تبادلہ خیال
  • وزیر اعظم شہباز شریف دو روزے دورے پر ترکیہ پہنچ گئے
  • تین بڑے ایئرپورٹس پر ای گیٹس کی تنصیب کا معاملہ، جرمن کمپنی کا پی اے اے ہیڈ کوارٹرز کا دورہ
  • ایئرپورٹس پر تیز ترین امیگریشن کے لیے ای گیٹس لگانے کے منصوبے کا باقاعدہ آغاز