Jang News:
2025-04-25@10:28:16 GMT

کراچی لٹریچر فیسٹیول 2025ء کا افتتاح کردیا گیا

اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2025 GMT

کراچی لٹریچر فیسٹیول 2025ء کا افتتاح کردیا گیا

کتب، ثقافت اور فنون لطیفہ کا جشن! کراچی لٹریچر فیسٹیول کا شاندار افتتاح ہوگیا۔ 

پہلے دن معیشت، ادب، فلم پر گفتگو ہوئی، کلاسیکی رقص کا دلکش تڑکا بھی لگا، منتظمین کا بتانا ہے کہ تین روزہ فیسٹیول میں 70 سے زائد سیشنز ہوں گے اور 26 کتابوں کی رونمائی کی جائے گی۔

افتتاحی تقریب میں فرانسیسی سفیر، امریکی قونصل جنرل، برطانوی ڈپٹی ہیڈ آف مشن سمیت ممتاز تاریخ دان، مصنفین اور دانشور شریک ہوئے۔ 

پرنس کریم آغا خان کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔ 

مہمانِ خصوصی وزیر بلدیات سعید غنی نے تقریب کو سراہتے ہوئے کہا کہ ادب معاشرے میں برداشت اور ہم آہنگی کو فروغ دیتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ دنیا کی سب سے نمایاں تاریخی وراثتوں میں سے ایک ہے اور یہ ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے کہ ہم اس سرزمین کی شاندار وراثت اور ادبی دولت کو عالمی سطح پر نمایاں کریں۔

کے ایل ایف 2025ء کے لیے نامور مصنفین، اسکالرز اور ادبی شائقین ملک اور بیرون ملک سے یکجا ہوئے ہیں، جس نے ملک کے ثقافتی اور فکری منظر نامے میں فیسٹیول کی نمایاں حیثیت کو مستحکم بنایا ہے۔

ایف ایس اعجاز الدین اور اصغر ندیم کی جانب سے دیے گئے کلیدی خطاب نے فیسٹیول کی سمت متعین کی اور اس بات کو اجاگر کیا کہ ادب معاشروں کی تشکیل میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔

امریکی قونصل جنرل اسکاٹ اربوم نے کہا کہ مجھے یہ کہتے ہوئے فخر ہے کہ امریکی قونصلیٹ نے پہلے دن سے ہی اس میلے کو سپورٹ کیا ہے اور ہمیں ایک بار پھر اس کا شراکت دار بننے کا اعزاز حاصل ہے۔ یہ شراکت داری ہمارے مشترکہ اقدار سے مطابقت رکھتا ہے، جو ایک محفوظ، خوشحال اور مستحکم مستقبل کی عکاسی کرتی ہے، جہاں خیالات کے آزادانہ تبادلے کو سراہا جاتا ہے۔

بعدازاں بینا شاہ کی کتاب دی مون سون وار کو انگلش فکشن پرائز ایوارڈ، سعید شارق کی کتاب کوہِ ملال کو اردو شاعری کا ایوارڈ دیا گیا۔ اردو نثر ایوارڈ سات جنم اول کے لیے شفقت نغمی کو دیا گیا اور جیم عباسی کے سندھو ناولٹ کو بھی اعزاز سے نوازا گیا۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

فردوس جمال کو دلدار پرویز بھٹی لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار اور صدارتی ایوارڈ یافتہ فنکار فردوس جمال کو ان کی فنی خدمات کے اعتراف میں دلدار پرویز بھٹی لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا اس موقع پر الحمرا ہال لاہور میں ایک رنگا رنگ ایوارڈ شو کا انعقاد کیا گیا جو نامور میزبان اور فن مزاح کے شہسوار دلدار پرویز بھٹی کی یاد میں پیش کیا گیا تقریب میں فردوس جمال کے ساتھ ساتھ محسن گیلانی سمیت دیگر فنکاروں اور گلوکاروں نے شرکت کی جن کی شاندار پرفارمنسز نے محفل کو چار چاند لگا دیے اس ایوارڈ شو میں دلدار بھٹی لوورز فورم کے روح رواں میاں فراز فلمی ہیرو التمش بٹ پنجاب تھیٹر آرٹسٹ پروڈیوسر ایسوسی ایشن کے چیئرمین قیصر ثنا اللہ گلوکارہ شیزا جہاں بی اے شاکر سدرہ نور اور دیگر نمایاں شخصیات نے بھی بھرپور شرکت کی  اس تقریب کا مقصد نہ صرف دلدار پرویز بھٹی کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنا تھا بلکہ اس نے فن و ثقافت سے وابستہ چہروں کو ایک بار پھر روشنیوں میں لاکھڑا کیا تقریب میں علیشا جعفری مون پرویز محسن گیلانی اور دیگر فنکاروں کو بھی دلدار بھٹی ایوارڈز سے نوازا گیا جو کہ ان کی خدمات کا اعتراف تھا یہ ایوارڈ شو فن کے فروغ اور سینئر فنکاروں کی حوصلہ افزائی کے حوالے سے ایک خوش آئند قدم ثابت ہوا جسے شرکاء نے خوب سراہا

متعلقہ مضامین

  • فردوس جمال کو دلدار پرویز بھٹی لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا
  • حکومت نے پی آئی اے کی نجکاری کیلئے اشتہار جاری کردیا
  • کراچی، ڈیفنس تھانے پر مشتعل افراد کا مبینہ حملہ، پولیس اور طلبہ میں تصادم، چار زخمی
  • چین کے ساتھ ٹیرف معاہدہ جلد ممکن ہے‘ٹیرف کو نمایاں طور پر کم کیا جا سکتا ہے.ٹرمپ
  • پنجاب میں  خواتین کے قتل، زیادتی، اغوا ور تشدد کے واقعات میں نمایاں اضافہ
  • پی ایس ایل، عبید شاہ نے وکٹ لینے کی خوشی مناتے ہوئے ساتھی کھلاڑی کو زخمی کردیا
  • پنجاب اسمبلی: گندم کی قیمت کا اعلان نہ ہونے پر اپوزیشن کا احتجاج: چھوٹے کسانوں کو تحفظ دینگے، حکومت
  • کراچی: فلیٹ سے بزرگ خاتون کی ہاتھ اور پاؤں بندھی تشدد زدہ لاش برآمد
  • سوزوکی آلٹو کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ کر دیا گیا
  • ڈمپر ڈرائیوز کی سنگدلی، ریس لگاتے ہوئے ایک کار کو کچل دیا، کار سوار خاندان شدید زخمی