سندھ بلڈنگ میں تبادلے شروع ، افسران کی اٹھا پٹخ
اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2025 GMT
عمران رضوی کو ناظم آباد بلڈنگ انسپکٹر فرحان ایوب کو نارتھ کراچی سونپ دیا
سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں ایک بار پھر تبادلوں کا دور شروع ہو گیا ہے۔ مختلف افسران کی ایک سے دوسرے علاقے میں اٹھا پٹخ شروع ہو گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماجد علی مگسی کو لیاقت آباد کے ساتھ ناظم آباد کا بھی چارج دے دیا گیا۔ سید کمال احمد نارتھ کراچی نواب منگنیجو گلبرگ عمران رضوی کو ناظم آباد، عاصم صدیقی نارتھ ناظم آباد بلڈنگ انسپکٹر فرحان ایوب نارتھ کراچی، بلڈنگ انسپکٹر مقبول سومرو اور شیراز انصاری کو گلبرگ سونپ دیا گیا ہے۔
 تبادلے
ذریعہ: Juraat
پڑھیں:
پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن بحال، انتظامیہ نے پروازوں کے لیے متبادل راستے اپنانا شروع کر دیے
اسلام آباد:پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کا فلائٹ آپریشن دوبارہ بحال ہونے کی طرف گامزن ہو گیا ہے۔ پی آئی اے کی انتظامیہ نے متبادل انتظامات کے تحت فلائٹ آپریشن دوبارہ شروع کر دیا ہے۔
پی کے 245 اسلام آباد تا دمام اور پی کے 761 اسلام آباد تا جدہ کی پروازیں روانہ کر دی گئی ہیں، جبکہ دیگر متاثرہ پروازوں کی ٹیک آف کلیئرنس بھی جلدی سے فراہم کی جا رہی ہے۔
انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ ائیرپورٹ پر کسی بھی طبقے کو مسافروں کو مزید مشکلات میں ڈالنے یا پروازوں کی روانگی میں رکاوٹ ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز پی آئی اے کے ائیرکرافٹ انجینئرز کے ساتھ پیدا ہونے والے تنازعے کے باعث قومی ائیرلائن کی پروازوں کا آپریشن رک گیا تھا۔
انجینئرز نے سی ای او پی آئی اے کے رویے پر اعتراض کرتے ہوئے طیاروں کی کلیئرنس روک دی تھی، جس سے پی آئی اے کی پروازوں کو شدید متاثر ہونا پڑا۔
اس ہڑتال کے نتیجے میں گزشتہ رات 8 بجے کے بعد پی آئی اے کی 12 بین الاقوامی پروازیں روانہ نہیں ہو سکیں، جس کے باعث مسافروں خاص طور پر عمرہ زائرین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
سوسائٹی آف ائیرکرافٹ انجینئرز نے کہا ہے کہ وہ تب تک کام نہیں کریں گے جب تک قومی ائیرلائن کے سی ای او کا رویہ تبدیل نہیں ہو جاتا۔
اس صورتحال کے باوجود، پی آئی اے انتظامیہ نے اپنی کوششیں تیز کر دیں ہیں تاکہ متاثرہ مسافروں کو جلد از جلد سفر کی سہولت فراہم کی جا سکے۔