لاہور میں دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر سی ٹی ڈی نےپنجاب کے مختلف شہروں میں آپریشن کے دوران15دہشت گرد گرفتار کر لئے گئے ۔آپریشن لاہور ،سیالکوٹ ،گجرات ،اٹک ،سرگودھا ،بہاولپور،جھنگ، میانوالی، چنیوٹ میں کیے گئے، لاہور سے بھی فتنہ الخوارج ایک خطرناک دہشت گرد گرفتار کیا،دہشت گرد کا تعلق شمالی وزیرستان سے ہے ۔دہشت گردوں سے دھماکہ خیز مواد،ای ای ڈی بم،ڈیٹونیٹر ،حفاظتی فیوز تار 18فٹ ، پمفلیٹ نقدی  برآمدہوئے، سی ٹی ڈی لاہور کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی شناخت ،مدثر خان،سجاد احمد،عاشق ،اجمل خان ،عمیر اقبال ،محمد اعجاز ،سہیل احمد عیسی خان وغیرہسے ہوئی ۔دہشت گرد مختلف مقامات پر کارروائی کر کے عوام میں خوف و ہراس پھیلانا چاہتے تھے ، رواں ہفتے میں 1498 کومبنگ آپریشنز کے دوران556 مشتبہ افراد گرفتار کیے ،لاہور کومبنگ آپریشنز میں 64511افراد سے پوچھ گچھ کی گئی ، دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہیں ۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

امریکا, دہشت گردی کی کوشش ناکام، 5 افراد گرفتار

ایف بی آئی کے سربراہ کاش پٹیل نے بتایا ہے کہ امریکی ریاست مشی گن میں داعش سے متاثر گروہ کی جانب سے دہشت گردی کی سازش ناکام بنا دی گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ایف بی آئی سربراہ نے بتایا ہے کہ امریکی ریاست مشی گن میں دہشت گردی کی کوشش ناکام بنا دی گئی ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق امریکی خفیہ ادارے ایف بی آئی کے سربراہ کاش پٹیل نے بتایا ہے کہ امریکی ریاست مشی گن میں داعش سے متاثر گروہ کی جانب سے دہشت گردی کی سازش ناکام بنا دی گئی ہے۔ کاش پٹیل نے بتایا کہ ہالووین ویک اینڈ پر ممکنہ حملے کا منصوبہ بنایا گیا تھا جسے ناکام بنا دیا گیا ہے۔ ایف بی آئی سربراہ نے بتایا کہ اس معاملے میں مشتبہ افراد نے "پمپکن ڈے" کے نام سے منصوبے پر آن لائن بات چیت کی تھی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اس حوالے سے کارروائی میں 5 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ایف بی آئی سربراہ کے مطابق گرفتار افراد میں 16 برس کا ایک نوجوان بھی شامل ہے۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں فضائی آلودگی کی شدت برقرار
  • لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں فضائی آلودگی کی شدت آج بھی زیادہ
  • فرانس: دہشت گردی کا الزام، افغان شہری گرفتار
  • فرانس میں دہشت گردی کے الزام میں افغان شہری گرفتار
  • انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن: پنجاب میں 18 دہشت گرد پکڑے گئے، بارودی مواد برآمد
  • پنجاب بڑی تباہی سے بچ گیا، خطرناک دہشتگرد تنظیم کے اہم رکن سمیت 18دہشتگرد گرفتار
  • پنجاب کے مختلف شہروں سے 18 دہشت گرد گرفتار، بارودی مواد برآمد
  • سی ٹی ڈی کا مختلف شہروں سے 18 دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ
  • امریکا: دہشت گردی کی کوشش ناکام، 5 افراد گرفتار
  • امریکا, دہشت گردی کی کوشش ناکام، 5 افراد گرفتار