عمرخان نے امیر گیلانی کی شادی پر دلچسپ پشتون روایت دہرا دی
اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2025 GMT
معروف یوٹیوبر عمر خان المعروف اکھانو نے اپنے دوست، اداکار امیر گیلانی کی اداکارہ ماورا حسین کے ساتھ شادی میں بھرپور انداز میں شرکت کی۔
ماورا اور امیر کی شادی میں جہاں قریبی دوستوں، بہن عروہ حسین اور فرحان سعید نے ڈانس کیا وہیں اکھانو نے بھی ڈانس فلور پر جاندار پرفارمنس دی۔
اکھانو نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ویڈیو اپ لوڈ کی ہے جس میں انہیں اپنے دوست امیر کے ساتھ پشتون شادیوں کی روایت دہراتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
یوٹیوبر اکھانو کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ہمارے یہاں پٹھانوں میں ایک روایت ہے کہ شادی پر دولہا کو چارپائی پر بٹھا کر ہوا میں اچھالا جاتا ہے، میں امیر گیلانی کے ساتھ بھی یہ روایت دہراؤں گا۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ امیر گیلانی کو ان کی شیندی کی تقریب میں چارپائی پر بٹھا کر ہوا میں اچھالا گیا، اس روایت سے آس پاس موجود سب ہی مہمانوں سمیت خود امیر بھی خوب محظوظ ہوتے نظر آئے۔
View this post on InstagramA post shared by Umar Khan (@ukhano)
یاد رہے کہ اداکارہ ماورا حسین اور ان کے قریبی دوست امیر گیلانی نے رواں ماہ کی 5 تاریخ کو نکاح کر لیا تھا۔
اس جوڑے کی شادی کی تصاویر اور ویڈیوز تاحال سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔
View this post on InstagramA post shared by Umar Khan (@ukhano)
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: امیر گیلانی
پڑھیں:
واٹس ایپ کی جانب سے میسیج چیٹنگ میں دلچسپ فیچر کی آزمائش
انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ کی جانب سے میسیج چیٹنگ میں ایک دلچسپ فیچر پر آزمائش شروع کر دی گئی۔واٹس ایپ کی اپڈیٹس پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ کے مطابق آزمائشی فیچر کے تحت گروپ چیٹس میں میسیجز کے ریپلائیز تھریڈ کی صورت میں نظر آنے لگیں گےاس وقت واٹس ایپ پر کسی بھی میسج کا جواب دیتے وقت ہر ریپلائی الگ الگ ہوجاتا ہے اور کوئی بھی صارف گروپ میں کسی ایک میسیج پر جوابات دیتے ہیں تو سب کے ریپلائیز الگ الگ نظر آنے لگتے ہیں۔تاہم نئے فیچر میں ایسا نہیں ہوگا اور تمام ریپلائیز ایک ساتھ تھریڈ کی صورت میں نظر آنے لگیں گے۔فیچر کے تحت اگر کسی گروپ میں کوئی صارف میسیج بھیجتا ہے اور اس پر 10 افراد ریپلائی کرتے ہیں تو تمام افراد کے ریپلائیز اور اصل میسیج ایک ساتھ تھریڈ کی صورت میں نظر آئیں گے۔یعنی اگر کسی گروپ میں کسی اہم موضوع پر متعدد افراد بحث کرنے لگیں گے تو پہلے بھیجے گئے میسیج پر جو شخص ریپلائی کرے گا اور پھر دوسرا شخص بھی اسی جواب پر ریپلائی کرے گا تو تمام ریپلائیز ایک ساتھ جمع ہوجائیں گے اور ریپلائی تھریڈ کو کلک کرنے پر تمام جوابات کو پڑھا بھی جا سکے گا۔مذکورہ فیچر کا زیادہ فائدہ بڑے گروپ چیٹس میں ہوگا اور چیٹنگ میں حصہ لینے کے خواہش مند نئے صارف کو معاملہ سمجھنے میں آسانی ہوگی۔مذکورہ فیچر تک محدود صارفین کو رسائی دے کر اس پر آزمائش شروع کر دی گئی اور جلد ہی مزید صارفین کو اس تک رسائی دیئے جانے کے بعد فیچر کو عام صارفین کیلئے پیش کئے جانے کا امکان ہے۔