عوام یوم ترقی اور یہ یوم انتشار منا رہے ہیں: عظمیٰ بخاری
اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2025 GMT
وزیراطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام پاکستان میں خوشیاں لوٹ آنے پر یوم ترقی جبکہ تحریک انصاف یوم انتشار منارہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت مختلف اقدامات کے ذریعے عوام کے مسائل کے حل کو ترجیح دے رہی جبکہ ایک اور جماعت ہے جس کے مقدر میں رونا ہے، جس صوبے میں ان کی حکومت ہے ان کو 12 سالوں میں محض فتنہ ملا۔
عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ ابھی یہ یوم سیاہ منارہے ہیں، ان کے اعمال بھی سیاہ ہیں۔ انہوں نے پی ٹی آئی کے آج احتجاج کے اعلان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں ریسکیو 1122 کی گاڑیوں اور سرکاری ملازمین کے ذریعے احتجاج کروایا جاتا ہے، ہمارے بچوں کو تفریح کی ضرورت ہے پیٹرول بموں کی نہیں، کل قذافی اسٹیڈیم کا افتتاح ہوا، یہاں اسٹیڈیم کو بھی سیاست کے لیے استعمال کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیے: شیرافضل مروت اور شاندانہ گلزار مریم نواز سے معافی مانگیں، عظمی بخاری
انہوں نے کہا کہ ہم پنجاب جیسی ترقی دوسرے صوبوں میں بھی دیکھنا چاہتے ہپیں، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے لیے بھی اسکالرشپس کا اعلان کیا ہے، 30 سال بعد پنجاب میں ہارس اینڈ کیٹل شو کا انعقاد کیا جارہا ہے۔
صوبائی وزیراطلاعات نے کہا کہ ہم ترقی کے لیے اقدامات کررہے ہیں تو دوسری طرف یوم انتشار منایا جارہا ہے۔ عمران خان جب بھی گرفتار ہوئے ان کے لوگ باہر نہیں نکلے۔ ان کے بقول وہ بہت مقبول ہیں، ان کے اپنے ایم پی ایز اور ایم این ایز گھر سے نکلتے نہیں ہیں، عوام بھی احتجاج میں دلچسپی نہیں رکھتے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں پورے ملک میں دھاندلی نظر آتی ہے صرف خیبرپختونخوا میں نظر نہیں آتی، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خود بھی فارم 47 پر حکم امتناع لے کر بیٹھے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے: صوابی جلسہ تاریخ ساز ہوگا جس میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے، علی امین گنڈاپور
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ اس بار رمضان میں مستحق خاندانوں کو راشن کے بجائے 10 ہزار روپے کیش دیے جائیں گے، یہ پیسہ لائن میں لگے بغیر گھروں پر لے جاکر دیے جائیں گے۔ جب لوگوں کو ریلیف مل رہا ہے تو وہ احتجاج کے لیے کیوں باہر نکلیں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
احتجاج صوابی جلسہ عظمیٰ بخاری.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: صوابی جلسہ نے کہا کہ کے لیے
پڑھیں:
کراچی: ڈمپر حادثےکے بعد لیاقت محسود کی آمد پر عوام کا احتجاج، گارڈ نے فائرنگ کردی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی میں ڈمپر کی ٹکر سے ایک شہری کی ہلاکت کے بعد صورتحال انتہائی کشیدہ ہوگئی۔ واقعے کے بعد مشتعل افراد نے ڈمپر کو آگ لگا دی، جس کے کچھ دیر بعد ڈمپر ایسوسی ایشن کے صدر لیاقت محسود اپنے مسلح گارڈز کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔
عینی شاہدین کے مطابق لیاقت محسود کی آمد پر ہجوم مزید مشتعل ہوگیا اور ان کی گاڑی کے سامنے شدید احتجاج کیا گیا۔ اسی دوران لیاقت محسود کے گارڈ نے جاتے ہوئے فائرنگ کی، تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
موقع پر موجود شہریوں نے الزام عائد کیا کہ لیاقت محسود ہر حادثے کے بعد پہنچ تو جاتے ہیں مگر انہیں انسانی جانوں کے ضیاع سے زیادہ اپنے ڈمپرز کی فکر رہتی ہے۔
بعد ازاں لیاقت محسود نے میڈیا سے گفتگو میں مؤقف اختیار کیا کہ ان کے کارکنوں پر حملہ کیا گیا اور ان کی گاڑی جلائی گئی۔ انہوں نے کہا کہ ایس ایس پی اور ایس ایچ او کو واقعے سے آگاہ کیا گیا تھا، مگر پولیس نے مناسب اقدام نہیں کیا۔
لیاقت محسود نے اعلان کیا کہ وہ احتجاجاً نیشنل ہائی وے بند کریں گے۔
واضح رہے کہ یہ واقعہ نشتر روڈ پر پیش آیا، جہاں ایک تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر سے شہری شاہ زیب جاں بحق اور اس کی اہلیہ زخمی ہوگئیں۔ مشتعل افراد نے واقعے کے بعد ڈمپر کو آگ لگا دی۔ پولیس نے فرار ہونے والے ڈرائیور نیاز حسین کو گرفتار کرکے گارڈن تھانے منتقل کردیا۔