مستقبل میں پانی کی کمی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے: مریم اورنگزیب
اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2025 GMT
مریم اورنگزیب---فائل فوٹو
پنجاب کی سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ مستقبل میں پانی کی کمی جیسے چیلنجز کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
ان کا کامن ویلتھ پارلیمنٹری ایسوسی ایشن (سی پی اے) سے خطاب کے دوران کہنا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی ایک اہم اور سنگین مسئلہ ہے، پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے متاثر ہونے والے ممالک میں شامل ہے، اس سے نمٹنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
سینئر وزیر نے کہا ہے کہ ہمیں اس وقت ماحولیاتی تحفظ کو اولین ترجیح دینا ہو گی، پنجاب میں شہری اور دیہی منصوبہ بندی کے ساتھ موسمیاتی تبدیلیوں کا مقابلہ کر سکتے ہیں۔
اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما ملک احمد بھچر نے کہا ہے کہ حکومت انسانی حقوق کی خلاف ورزی کر رہی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی کے نقصانات سے نمٹنے کے لیے پالیسیاں بنانا ضروری ہیں۔
مریم اورنگزیب نے بتایا کہ ایئر کوالٹی انڈیکس کے لیے مانیٹرنگ کو جدید تقاضوں کے مطابق بنایا جا رہا ہے۔
انہوں نے بتایا ہے کہ پنجاب میں صنعتوں کی میپنگ کی جا رہی ہے، پنجاب کے مختلف شہروں میں ماحولیاتی تبدیلی سے بچاؤ کے لیے کام کر رہے ہیں۔
مریم اورنگزیب نے یہ بھی کہا ہے کہ ماحولیاتی نقصانات سے بچاؤ کے لیے ادارہ جاتی اصلاحات کی ضرورت ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: موسمیاتی تبدیلی مریم اورنگزیب کہا ہے کہ کے لیے
پڑھیں:
سینئر صحافی کی والدہ کے انتقال پر وزیراعلیٰ مریم نواز کا اظہار افسوس
ویب ڈیسک :سینئر صحافی عمر چیمہ کی والدہ کے انتقال پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نےعمر چیمہ اور اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہوئے مرحومہ کے درجات کی بلندی اور اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔