رہنما مسلم لیگ ق و کوآرڈینیٹر وزارتِ مذہبی امور خواجہ رمیض حسن کی ایرانی یوم انقلاب تقریب میں شرکت
اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 فروری2025ء) مسلم لیگ ق کے رہنما خواجہ رمیض حسن نے انقلاب ایران کی 46 ویں سالگرہ کے موقع پر ایرانی سفارتی مشن اور ایرانی قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
(جاری ہے)
ایرانی سفیر ڈاکٹر رضا امیری مقدم دوطرفہ تعلقات کی مظبوطی کے لیے کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاک ایران بہترین تعلقات وقت کی اہم ضرورت ہیں۔پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کی تکمیل معیشت کے لئے سنگ میل ثابت ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایران پہلا ملک تھا جس نے پاکستان کو بطور آزاد ریاست سب سے پہلے تسلیم کیا۔
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
وزیر تجارت جام کمال خان کی ایرانی اول نائب صدر سے ملاقات، پاک ایران تجارتی تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2025ء)وفاقی وزیرِ تجارت جام کمال خان نے ایران کے اول نائب صدر محمد رضا عارف سے ملاقات کی۔ وزارت تجارت کے مطابق گزشتہ روز تہران میں ہونے والی ملاقات میں پاک ایران معاشی و تجارتی تعلقات کے فروغ کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔(جاری ہے)
دونوں رہنماؤں نے تجارت میں موجود رکاوٹوں کے خاتمے، برآمدات و درآمدات کے امکانات میں اضافہ، کمپلائنس، ثقافتی تبادلے اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔
اس موقع پر دونوں ممالک کے اعلیٰ سطحی وفود بھی موجود تھے جنہوں نے مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون بڑھانے پر مشاورت کی۔یہ ملاقات اسلام آباد اور تہران کی جانب سے معاشی اور تجارتی تعلقات کو مزید گہرا کرنے کی جاری کوششوں کا مظہر قرار دی جا رہی ہے۔