گلگت، آغا راحت کی قیادت میں عوام کی کثیر تعداد جماعت خانہ آمد، آغا خان کی وفات پر تعزیت
اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2025 GMT
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے شیخ کرامت حسین نجفی نے شاہ کریم الحسینی کی گراں قدر خدمات کا تذکرہ کیا، جبکہ آغا راحت حسین الحسینی نے خصوصی دعا کرائی۔ اسلام ٹائمز۔ قائدِ ملتِ جعفریہ گلگت بلتستان سید راحت حسین الحسینی کی قیادت میں عوام کی بڑی تعداد پرنس کریم آغا خان کی رحلت پر تعزیت کرنے اور نئے امام کی تقرری پر مبارکباد دینے کے لیے سینٹرل جماعت خانہ گلگت پہنچ گئی، جہاں انہوں نے شاہ کریم الحسینی کی رحلت پر اسماعیلی کونسل اور جماعت سے تعزیت کا اظہار کیا۔ آغا راحت حسین الحسینی کے ہمراہ علماء کرام، پی پی پی کے صوبائی صدر امجد حسین ایڈووکیٹ، وزیر اعلی کے معاون خصوصی حسین شاہ سمیت عوام کی ایک بڑی تعداد آغا خان کے مریدوں سے اظہارِ تعزیت اور نئے امام کی تقرری پر مبارکباد دینے کے لیے جماعت خانہ پہنچی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے شیخ کرامت حسین نجفی نے شاہ کریم الحسینی کی گراں قدر خدمات کا تذکرہ کیا، جبکہ آغا راحت حسین الحسینی نے خصوصی دعا کرائی۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: راحت حسین الحسینی الحسینی کی
پڑھیں:
توشہ خانہ کیس ٹو: استغاثہ کے ایک اور گواہ پر جرح مکمل کر لی گئی
—فائل فوٹوبانیٔ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی اڈیالہ جیل میں اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے سماعت کی۔
آج سماعت کے دوران بانیٔ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو جیل سے کمرۂ عدالت میں پیش کیا گیا۔
استغاثہ کی جانب سے اسپیشل پبلک پراسیکیوٹرز ذوالفقار عباس نقوی اور عمیر مجید ملک عدالت میں پیش ہوئے۔
توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے کی۔
سماعت کے دوران استغاثہ کے مزید ایک گواہ شفقت محمود پر جرح مکمل کر لی گئی۔
دورانِ سماعت استغاثہ کے گواہ محسن حسن پر بانیٔ پی ٹی آئی کے وکیل نے جزوی جرح بھی کی۔
کیس میں مجموعی طور پر 9 گواہوں پر جرح مکمل کر لی جبکہ 10 ویں گواہ پر جزوی جرح کی گئی۔
عدالت نے توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت 26 جولائی تک ملتوی کر دی۔ اس روز بانیٔ پی ٹی آئی کے وکیل گواہ محسن حسن پر جرح مکمل کریں گے۔