نیوزی لینڈ نے پاکستان کو78 رنز سے شکست دیدی
اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2025 GMT
لاہور(سپورٹس ڈیسک )نیوزی لینڈ نے پاکستان کو78رنز سے شکست دیدی ، قذافی اسٹیڈیم میں کھیلےگئے میچ میں نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 330 رنز بنائے۔
گلین فلپس 106 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے، ڈیرل مچل 81 رنز اور کین ولیمسن 58 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 3، ابرار احمد نے دو اور حارث روف نے ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دیکھائی۔
قبل ازیں نیوزی لینڈ کے کپتان مچل سینٹنر نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، کیوی کپتان کا کہنا تھا کہ وکٹ بیٹنگ کے لیے سازگار دکھائی دے رہی ہے، کوشش ہوگی میچ میں فتح کیساتھ شروعات کریں۔
اس موقع پر قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا کہنا تھا ہم بھی ٹاس جیت کر بیٹنگ ہی کرتے تاہم کوشش ہوگی حریف ٹیم کی جلد وکٹیں لیکر پریشر بڑھائیں۔
پاکستان کا اسکواڈ: کپتان محمد رضوان، فخر زمان، بابر اعظم،کامران غلام، سلمان علی آغا، طیب طاہر، خوشدل شاہ، شاہین آفریدی، نسیم شاہ، حارث رؤف اور ابراراحمد شامل ہیں۔
قومی ٹیم 47.
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: نیوزی لینڈ
پڑھیں:
دبئی ولی عہد نے شہر کے لیے 15 ہزار نوکریوں اور جدید منصوبوں کی منظوری دیدی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
متحدہ عرب امارات کے سالانہ حکومتی اجلاس میں دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان بن محمد بن راشد المکتوم نے اہم اور انقلابی منصوبوں کی منظوری دی ہے، یہ اقدامات دبئی کو دنیا کے سب سے خوبصورت، قابلِ رہائش اور صحت مند شہروں میں شامل کرنے کے لیے کیے جا رہے ہیں۔
عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابقولی عہد نے ان منصوبوں کے ذریعے 15 ہزار نئی ملازمتیں پیدا ہوں گی اور جدید مگر سستے نجی اسکولز بھی قائم کیے جائیں گے، منصوبوں میں عوامی پارکس، ایوی ایشن ٹیلنٹ پروگرام، مالیاتی دیوالیہ پن عدالت کا قیام، اور کینسر کی ابتدائی تشخیص کے نظام جیسے اقدامات شامل ہیں۔
ان منصوبوں کا مقصد دبئی کی معیشت کو دگنا کرنا اور نجی شعبے میں 65 ہزار اماراتی شہریوں کے روزگار کے ہدف کو حاصل کرنا ہے، اس کے علاوہ دبئی اسپورٹس کونسل کی پیش کردہ اسپورٹس سیکٹر اسٹریٹجک پلان 2033 بھی منظور کیا گیا، جو دنیا میں دبئی کو کھیلوں کا عالمی مرکز بنانے پر توجہ دے گا۔ یہ منصوبہ 19 پروگرامز اور 75 اقدامات پر مشتمل ہے، جن میں نوجوانوں اور خصوصی افراد کے لیے کھیلوں کے مواقع بڑھانے پر زور دیا گیا ہے۔
ایگزیکٹیو کونسل نے فنانشل ریسٹرکچرنگ اینڈ انسولونسی کورٹ کے قیام کی بھی منظوری دی، جو کاروباری اداروں کی قرض ادائیگی، مالی تنظیم نو اور اثاثہ جات کے تحفظ میں معاون ثابت ہوگی۔
شیخ حمدان بن محمد بن راشد المکتوم نے کہا کہ یہ تمام اقدامات دبئی کے وژن کا حصہ ہیں، جس کا مقصد ہر شہری کو خوشحال، صحت مند اور پُرامن زندگی کے مساوی مواقع فراہم کرنا ہے۔