سہ فریقی سیریز کے دوسرے میچ میں حارث رؤف کو آرام دینے کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2025 GMT
پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف کو سہ فریقی سیریز کے دوسرے میچ میں آرام دینے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق حارث رؤف پہلے سے بہتر محسوس کر رہے ہیں اور ٹیم منیجمنٹ جنوبی افریقا کے خلاف انہیں کِھلا کر رسک نہیں لینا چاہتی۔
ذرائع کے مطابق جنوبی افریقا کے خلاف میچ میں حارث رؤف کو آرام دیے جانے کا امکان ہے، ان سے متعلق حتمی فیصلہ ایم آر آئی کی رپورٹس کی روشنی میں کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز سہ فریقی سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف فاسٹ بولر حارث رؤف 6.
واضح رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان میچ 12 فروری کو کراچی میں شیڈول ہے۔
سہ فریقی سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو شکست دی تھی۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: سہ فریقی سیریز کے میچ میں
پڑھیں:
پاکستان کی جانب سے واہگہ بارڈر تاحال کھلا، بھارت سے شہریوں کی آج واپسی کا امکان
لاہور:بھارت کی جانب سے اٹاری بارڈر بند کرنے کے بعد پاکستان کی جانب سے واہگہ بارڈر تاحال کھلا ہے اور بھارت سے پاکستانی شہریوں کی آج واپسی کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کی طرف سے واہگہ سرحد اوپن ہے اور انڈیا میں موجود پاکستانی شہریوں کی آج سے واپسی کا امکان ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ بھارتی حکومت کی طرف سے عام ویزا کے حامل پاکستانیوں کو یکم مئی تک بھارت چھوڑنے کی مہلت دی گئی ہے۔
اسی طرح سارک ویزا کے حامل پاکستانیوں کو 48 گھنٹے کی مہلت دی گئی اور ان کی آج واپسی کا امکان ہے۔
تازہ صورت حال کے پیش نظر واہگہ بارڈر پر امیگریشن اور سکیورٹی حکام متحرک ہیں دوسری جانب پاکستان میں موجود بھارتی شہریوں کی واپسی کا بھی امکان ہے۔