امریکا:عدالت نے ایلون مسک کو حکومتی نظام تک رسائی سے روک دیا
اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2025 GMT
امریکی عدالت کے جج نے ایلون مسک کی ٹیم کو حکومتی نظام تک رسائی سے روک دیا۔
جج پال اینجل میئر نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ کھربوں ڈالر کی ادائیگی کرنیوالے حکومتی نظام سے متعلق حساس معلومات افشا ہونے کا خدشہ ہے۔
19 ریاستوں کے ڈیموکریٹک اٹارنی جنرلز نے مسک کی ٹیم کیخلاف مقدمہ دائر کیا تھا، ایلون مسک نے عدالتی فیصلے کو پاگل پن قرار دیدیا۔
ایلون مسک نے جج کو سرگرم کارکن کہہ ڈالا، ان کا مزید کہنا تھا کہ ٹیکس دہندگان کی رقم فراڈ سے بچائیں گے کیسے اگر اس کا استعمال نہ پتہ ہو۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ایلون مسک
پڑھیں:
شہباز شریف کی جاتی امرا آمد، نواز شریف سے ملاقات
جاتی امرا میں سربراہ مسلم لیگ نون و سابق وزیراعظم سے موجودہ وزیراعظم کی ملاقات میں دونوں راہنماؤں کے مابین پارٹی امور اور حکومتی پالیسیوں پر مشاورت کی گئی۔ وزیر اعظم نے صدر مسلم لیگ نون کو حالیہ حکومتی اقدامات پر بریفنگ دی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف کی جاتی امرا آمد، سربراہ مسلم لیگ نون و سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی۔ ذرائع کے مطابق دونوں راہنماؤں کے درمیان ملاقات میں ملکی سیاسی و معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ شہباز شریف اور نواز شریف کے مابین پارٹی امور اور حکومتی پالیسیوں پر مشاورت کی گئی۔ وزیر اعظم نے نواز شریف کو حالیہ حکومتی اقدامات پر بریفنگ دی، نواز شریف نے شہباز شریف کو قومی معاملات پر راہنمائی فراہم کی۔