سرکاری ملازمین کا مطالبات کے حق میں پارلیمنٹ ہاوس کے باہر دھرنے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2025 GMT
سرکاری ملازمین کا مطالبات کے حق میں پارلیمنٹ ہاوس کے باہر دھرنے کا اعلان islamabad teachers protest WhatsAppFacebookTwitter 0 9 February, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (آئی پی ایس )آل گورنمنٹ ایمپلائزگرینڈ الائنس پاکستان نے مختلف الاونسز ڈبل کرنے سمیت دیگر مطالبات منوانے کیلئے پیر کو پارلیمنٹ ہاوس کے سامنے گرینڈ دھرنے کا اعلان کردیا۔
الائنس کے چیف کوآرڈینییٹر رحمان علی باجوہ نے اپنے بیان میں کہا ہے دھرنے میں چاروں صوبوں، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر سے ہزاروں سرکاری ملازمین
شرکت کریں گے۔ ملازمین اپنے حقوق حاصل کرنے کیلئے پرعزم اور ہر قربانی دینے کیلئے تیار ہیں۔رحمان علی باجوہ نے کہا کہ چارٹر آف ڈیمانڈ میں میڈیکل،کنوینس اور ہاوس الانس میں سو فیصد اضافہ شامل ہے۔ پنشن اصلاحات کے نام پر ملازمین کا معاشی قتل عام بند کرنے کا مطالبہ ہے۔ سرکاری ملازمین کا تنخواہوں میں تفریق ختم کرنے، صوبوں کی طرز پر وفاقی ملازمین کو اپگریڈیشن کے ساتھ مکمل مراعات دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔ اساتذہ کی تنخواہوں میں ٹیکس ریبیٹ کی بحالی، محکموں کی نجکاری عمل روکنے ،تمام ایڈہاک، کنٹریکٹ اور ڈیلی ویجز ملازمین کو مستقل کرنے کے مطالبات بھی چارٹر آف ڈیمانڈ میں شامل ہیں۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: سرکاری ملازمین ملازمین کا
پڑھیں:
میٹا کا انسٹاگرام صارفین کی عمر کی تصدیق کیلئے اے آئی ٹیکنالوجی استعمال کرنے کا اعلان
میٹا نے انسٹاگرام پر صارفین کی عمر کی تصدیق کے لیے مصنوعی ذہانت (اے آئی) ٹیکنالوجی متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے، یہ اے آئی ٹول صارفین کی اصل عمر کا تعین کرے گا خواہ وہ غلط معلومات ہی کیوں نہ فراہم کریں۔اگر کوئی صارف اپنی عمر کے بارے میں غلط بیانی کرتا ہے تو اے آئی ٹیکنالوجی اس کی اصلی عمر معلوم کر کے 18 سال سے کم عمر صارفین کو خودکار طور پر “ٹین” اکاؤنٹس میں منتقل کر دے گی۔
یہ ٹین اکاؤنٹس جو ستمبر 2024 میں متعارف کرائے گئے 13 سے 17 سال کے نوجوانوں کے لیے ہیں اور ان پر نوجوانوں کے تحفظ کے لیے مخصوص پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔میٹا نے اپنی بلاگ پوسٹ میں بتایا کہ اگر کسی اکاؤنٹ کے کم عمر ہونے کا شبہ ہو تو فوری طور پر عمر کی تصدیق کی جائے گی اور اسے محدود سیٹنگز والے اکاؤنٹ میں منتقل کر دیا جائے گا۔
کمپنی نے تسلیم کیا کہ یہ سسٹم غلطیاں کر سکتا ہے لیکن صارفین ضرورت پڑنے پر سیٹنگز کو ایڈجسٹ کر سکتے ہیں۔میٹا کے مطابق کمپنی کچھ عرصے سے عمر کی تصدیق کے لیے اے آئی ٹیکنالوجی استعمال کر رہی ہے لیکن اب اس میں نمایاں بہتری لا رہی ہے۔پہلے کوئی ایسا طریقہ موجود نہیں تھا جس سے صارفین کی اصل عمر کا درست تعین کیا جا سکے۔
کمپنی نے کہا کہ آن لائن صارفین کی عمر جاننا ایک بڑا چیلنج ہے اور وہ نوجوانوں کے تحفظ اور ان کے لیے بہتر تجربہ یقینی بنانے کے لیے مسلسل اقدامات کر رہی ہے۔اس فیچر کی ابتدائی آزمائش سب سے پہلے امریکا میں کی جائے گی۔