اسلام آباد کے ڈی سی بھی ایکشن میں ؛ وال چاکنگ ختم کرنے اور مقدمہ کرنے کا حکم
اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2025 GMT
طیب سیف : وال چاکنگ کے ذریعے اسلام آباد شہر کی خوبصورتی متاثر کرنے والے عناصر کے خلاف اہم فیصلہ کرلیا گیا
ڈی سی اسلام آباد کی تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو وال چاکنگ کلئیر کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے وال چاکنگ کرنے والے ایڈورٹائزرز کے خلاف اندراج مقدمہ کا حکم دے دیا، ضلع بھر میں وال چاکنگ ختم کرنے کے لیے خصوصی ٹیمز تشکیل دے دی گئیں،اسسٹنٹ کمشنرز کی سربراہی میں ٹیمز مختلف علاقوں میں وال چاکنگ ختم کروائیں گی، وال چاکنگ ختم کروانے میں متعلقہ یونین کونسل سیکرٹری اور سی ڈی اے بھی مہم کا حصہ ہونگے،
راولپنڈی میں آپریشن،غیر قانونی 205 افغان باشندوں کو ملک بدر کر دیا گیا
اسسٹنٹ کمشنرز کی سربراہی میں مختلف ٹیمز کی جانب سے کارروائیاں شروع کردی گئیں ،ڈی سی اسلام آباد نے شہریوں سے وال چاکنگ پر پابندی پر عملدرآمد کی اپیل کردی
ڈی سی اسلام آباد کا کہنا ہے کہ شہری وال چاکنگ کرنے والے عناصر کی نشاندہی کریں، وال چاکنگ کا خاتمہ کر کے شہر کی خوبصورتی کو دوبارہ بحال کریں۔
وزیرکھیل فیصل کھوکھر کی ریکارڈمدت میں قذافی سٹیڈیم کی تعمیر پر محسن نقوی کو مبارکباد
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: وال چاکنگ اسلام ا باد وال چاکنگ وال چاکنگ وال چاکنگ وال چاکنگ وال چاکنگ وال چاکنگ وال چاکنگ وال چاکنگ وال چاکنگ ختم
پڑھیں:
سابق صدر عارف علوی نے غیر قانونی اقدام کیا ہے تو قانون کے مطابق کارروائی کا حکم
سابق صدر عارف علوی کے خلاف دائر اندراج مقدمے کی درخواست کا تحریری فیصلہ عدالت نے جاری کردیا۔
سیشن کورٹ لاہور نے ایف آئی اے کو قانون کے مطابق کارروائی کرنے کی ہدایت کردی ۔ عدالت نے حکم دیا کہ اگر کوئی غیر قانونی اقدام ہوا ہے تو قانون کے مطابق کارروائی کی جائے ۔
ایڈیشنل سیشن جج شفقت شہباز راجا نے کیس کا تحریری فیصلہ جاری کیا ۔
واضح رہے کہ درخواست گزار شہزادہ عدنان نے اپنے وکیل مدثر چوہدری ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر کی تھی، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ عارف علوی نے بیرون ملک اپنی تقریر میں توہین آمیز الفاظ استعمال کیے۔ ایف آئی اے کو مقدمہ درج کرنے کی درخواست دی، لیکن مقدمہ درج نہیں کیا گیا ۔ عدالت عارف علوی کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے۔