کراچی : “پیس 2025” کثیر القومی میری ٹائم مشترکہ مشق کے دوران پاک بحریہ کے سربراہ  ایڈمرل نوید اشرف نے  کراچی کی بندرگاہ پر لنگر انداز چینی نیوی کے جہاز گاؤیو    کا دورہ کیا ۔اتوار کے روز انہوں نے مشق میں چینی بحریہ کی شرکت کی تعریف کی اور پاک  چین  بحریہ کے درمیان موجودہ تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا۔

ایڈمرل نوید اشرف نے کہا کہ  وہ چینی  نیوی کے جہازوں کی کراچی آمد کا خیر مقدم کرتے ہیں  اور  انہیں بہت خوشی ہے کہ وہ ایک بار پھر  “امن ” مشقوں کے سلسلے میں حصہ لے رہے ہیں۔  انہوں نے کہا کہ  پاک چین  دونوں بحری افواج کے درمیان منفرد تعلقات قائم ہیں اور دونوں ممالک سمندری سلامتی اور استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے مل کر کام کرتے ہیں۔  “امن ” سلسلہ وار مشقوں  اور دیگر  دوطرفہ مشقوں کے علاوہ دونوں نیول فورسز ہمیشہ قریبی تعاون برقرار رکھے ہوئے ہیں ۔  انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ مستقبل میں فریقین مزید مشترکہ بحری سرگرمیوں میں شریک ہوں گے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

وزیراعظم شہباز شریف کی عمان کے سلطان کو عید الاضحیٰ کی مبارکباد

 راؤ دلشاد :وزیراعظم شہباز شریف نے عمان کے سلطان کو عید الاضحیٰ کی مبارکباد دی ہے۔ دونوں رہنماؤں نے امت مسلمہ کے درمیان اتحاد اور ہم آہنگی کے فروغ کے لیے دعائیں کیں اور خاص طور پر غزہ کے عوام کی حفاظت اور سکون کے لیے دعا کی۔
 وزیراعظم کاپاکستان وبھارت کےدرمیان حالیہ بحران کےدوران عمان کےمؤقف پرسلطان کا شکریہ ادا کیا۔کشیدگی میں کمی اور مذاکرات کے لیے ان کی حمایت کو سراہا۔وزیر اعظم نے عمان کے سلطان کو پاکستان کا سرکاری دورہ کرنے کیلئےدعوت دی۔

وزیراعظم کا ایرانی صدر سے ٹیلیفونک رابطہ، اہم امور پر تبادلہ خیال

عمان کےسلطان نےدعوت قبول کرتےہوئےوزیراعظم کوبھی سرکاری دورہ کرنےکی دعوت دی۔

دونوں دورے باہمی طور پر سفارتی ذرائع سے مناسب تاریخوں پر ہوں گے۔
 

متعلقہ مضامین

  • قادر آباد بیراج اور لوئر جہلم نہر میں 4 نوجوان ڈوب کر جاں بحق
  • نیٹو کے سربراہ کا فضائی دفاعی صلاحیت میں 400 فیصد اضافے پر زور
  • اسرائیل کا حماس کے نئے سربراہ محمد سنوار کی شہادت کا دعویٰ
  • اسرائیل کا حماس کے نئے سربراہ محمد سنوار کی لاش ملنے کا دعویٰ
  • قومی اقتصادی سروے پیش؛وزیر خزانہ کی نگران حکومت کے اقدامات کی تعریف
  • ماورا اور امیر کی عید کی خوشیاں سوگ میں بدل گئیں
  • وزیراعظم شہباز شریف کی عمان کے سلطان کو عید الاضحیٰ کی مبارکباد
  • پیپلز پارٹی، وزیراعلیٰ، مرتضیٰ وہاب سے درخواست ہے کہ شہریوں کو جینے کا حق دیں، منعم ظفر
  • غزہ سے ملنے والی لاش ممکنہ طور پر حماس کے سربراہ محمد سنوار کی ہے؛ اسرائیلی فوج
  • ہم الزامات کی بجائے عملی اقدامات پر یقین رکھتے ہیں، میئر کراچی