صدر آئی پی پی عبدالعلیم خان کی منظوری سے پنجاب کا پارٹی ڈھانچہ 4زونز میں تقسیم، نوٹیفکیشن جاری
اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2025 GMT
صدر آئی پی پی عبدالعلیم خان کی منظوری سے پنجاب کا پارٹی ڈھانچہ 4زونز میں تقسیم، نوٹیفکیشن جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 9 February, 2025 سب نیوز
لاہور (آئی پی ایس )صدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان کی منظوری سے پنجاب کا پارٹی ڈھانچہ 4 زونز میں تقسیم کردیا گیا۔ جنوبی پنجاب کے بعد آئی پی پی شمالی و مغربی پنجاب کے صدور کی تقرری کے نوٹیفکیشن جاری کر دیئے گئے۔
ایم این اے گل اصغر بگھور آئی پی پی شمالی پنجاب کے صدر نامزد، سابق صوبائی وزیر چوہدری ظہیرالدین مغربی پنجاب کے صدر اور فرخ مانیکا جنرل سیکرٹری ہوں گے۔ میاں جنید ذوالفقار کو استحکام پاکستان پارٹی پنجاب کا نائب صدر مقرر کیا گیا ہے ۔صدر آئی پی اور وفاقی وزیرعبدالعلیم خان سے نئے عہدیداروں نے ملاقاتیں کیں۔ مرکزی پارٹی رہنما رانا نذیر احمد خان ، شعیب صدیقی ، ملک زمان نصیب اور میاں جنید ذوالفقار بھی موجود تھے۔
عبدالعلیم خان نے کہا پارٹی کو خوشحالی اور امن کے پیغام کے ساتھ تنظیمی سطح پر مضبوط بنائیں گے ۔ اب سیاست نہیں بلاتفریق خدمت کرنے کا وقت ہے ۔ استحکام پاکستان پارٹی عوامی خدمت کا سفر جاری و ساری رکھے گی ۔ صدرآئی پی پی عبدالعلیم خان نے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد دی اور انہیں تنظیمی امور مزید بہتر بنانے کا ٹاسک دے دیا ۔ لاہور سے رانا عثمان ، حافظ آباد سے عتیق گھمن ، گوجرانوالہ سے میاں حمزہ اور رحیم یار خان سیرانا راحیل نے وفود سمیت صدر آئی پی پی سے ملاقاتیں کیں ۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: عبدالعلیم خان صدر آئی پی آئی پی پی پنجاب کا
پڑھیں:
پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کا ہیٹ ویو الرٹ جاری
—فائل فوٹوپنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے درجۂ حرارت میں اضافے اور ہیٹ ویو کا الرٹ جاری کر دیا۔
پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق 26 اپریل سے 01 مئی تک پنجاب کے بڑے شہروں اور میدانی علاقوں میں درجۂ حرارت بڑھنے کا خدشہ ہے۔
ضلعی انتظامیہ سمیت تمام متعلقہ محکمۂ متوقع ہیٹ ویو اور موسمی صورتِ حال کے پیشِ نظر الرٹ رہیں۔
سندھ اور پنجاب کے مخلتف شہروں میں گرمی کی شدت برقرار ہے۔
پی ڈی ایم اے پنجاب نے محکمۂ لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈیولپمنٹ کو بھی مراسلہ جاری کر دیا ہے۔
پی ڈی ایم اے حکّام کا کہنا ہے کہ اربن سینٹرز، پبلک پارکس، کمیونٹی ہالز، یونین کونسل دفاتر اور دیگر لوکل گورنمنٹ بلڈنگز میں عارضی اور مستقل کولنگ شیلٹرز کا انتظام کیا جائے۔
حکّام نے کہا کہ مارکیٹس، بس اسٹاپ، مذہبی عبادت گاہوں پر ہائیڈریشن پوائنٹس اور پانی کی دستیابی کے لیے انتظامات کیے جائیں۔