وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے گورنر سندھ کامران ٹیسوری کو پارٹی کے اندر کی مخالفت پر توجہ دینے کا مشورہ دے دیا۔

کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران سعید غنی نے دعویٰ کیا کہ آج سندھ میں پیپلز پارٹی کا کوئی مدمقابل نہیں جبکہ پی پی کراچی کی سب سے بڑی جماعت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کا اندرونی انتشار ان کا اپنا معاملہ ہے، گورنر سندھ کو اپنی پارٹی کے اندر مخالفت پر توجہ دینی چاہیے۔

وزیر بلدیات سندھ نے مزید کہا کہ گورنر اب ڈی آئی جی ٹریفک نہیں بن سکتے، محض ڈی آئی جی کے پی آر او بن سکتے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے شیعہ، سنی اور تمام زبانیں بولنے والوں کو ایوانوں میں بھیجا، کراچی کو پی پی کا گڑھ بنائیں گے۔

سعید غنی نے یہ بھی کہا کہ کراچی نے نفرت کی سیاست کا خاتمہ کیا۔ آج کراچی میں دہشت گردی نہیں، بین الاقوامی اداروں کے ساتھ مل کر کراچی میں مختلف منصوبوں پر کام کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ اور بات ہے کہ کراچی میں الیکشن کبھی کیسے اور کبھی کیسے ہوجاتے ہیں، تحریک انصاف نے 2024 کے الیکشن پر تحفظات ختم کردیے ہیں وہ اب الیکشن کی بات نہیں کر رہی ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: کراچی میں کہا کہ

پڑھیں:

حکومت کاشتکاروں کو گندم کی پوری قیمت دے، ہم عوام کے اتحادی: گورنر 

لاہور (نیوز رپورٹر) حکومت کاشتکاروں کو گندم کی پوری قیمت دے۔پیپلز پارٹی ن لیگ کی اتحادی نہیں بلکہ پاکستان کے عوام کی اتحادی ہے۔ ملکی سلامتی میں علماء مشائخ کا کردار ہمیشہ اہم رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار  سردار سلیم حیدر نے گورنر ہائوس لاہور میںعلماء مشائخ، اور پیپلز پارٹی کے رہنماوں سے ملاقات کے دوران کیا۔ گورنر پنجاب  نے کہا کہ پنجاب کا گورنر ضرور ہوں لیکن پیپلز پارٹی کا جیالا پہلے ہوں۔ پارٹی کے جیالے اور کارکن سیالکوٹ پی پی 52 کے ضمنی انتخابات کی تیاری کریں۔گورنر پنجاب نے کہا کہ سیالکوٹ کے پی پی 52 میں پیپلز پارٹی ضمنی انتخابات میں اپنا لوہا منوائے گی۔ اْنہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری مفاہمت کی سیاست اور مذاکرات پر یقین رکھتے ہیں۔ پی ٹی آئی ہو یا ن لیگ پیپلز پارٹی کسی کو بھی سپیس نہیں دے گی۔ گلی گلی محلے محلے جا کر پیپلز پارٹی کی کمپین کروں گا۔ پیپلز پارٹی پنجاب میں اپنا کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کرے گی۔ بلاول بھٹو کو وزیراعظم بنانا میرا مشن ہے۔

متعلقہ مضامین

  • غلام حسین کو انٹر بورڈ کراچی کے چیئرمین کا اضافی چارج دینے کی منظوری
  • گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی روضہ حضرت امام حسین علیہ السلام پر حاضری
  • گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی روضۂ حضرت امام حسین رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہ پر حاضری
  • حکومت کاشتکاروں کو گندم کی پوری قیمت دے، ہم عوام کے اتحادی: گورنر 
  • کینالز سندھ کے پانی پر کیا اثر ڈالیں گی؟ وفاق آج تک واضح نہ کر سکا: شاہد خاقان
  • گورنر پنجاب ضرور ہوں مگر پہلے پیپلز پارٹی کا جیالا ہوں، سردار سلیم حیدر
  • بابراعظم دراصل کہاں غلطی کر رہے ہیں ؟ محمد عامرکا ناقص پرفارمنس پر مشورہ
  • ’دودھ جلیبی، عمران خان اور مراد سعید‘، ہنسی سے لوٹ پوٹ کر دینے والا انٹرویو
  • گندم اور کینالز کو ساتھ نہ ملائیں، ن لیگ معاملے سے توجہ ہٹانا چاہتی ہے، سعید غنی
  • ’طعنہ دینے ہمارے ووٹوں سے ہی صد بنے‘بلاول بھٹو کی حکومت پر سخت تنقید سے متعلق رانا ثنا اللہ کا ردعمل